
کرپشن کازہر
بدھ 4 مارچ 2015

پروفیسر مظہر
(جاری ہے)
حکومت کے اتحادی مولانافضل الرحمٰن کی رال ایک آدھاضافی سینیٹرکے حصول پرٹپک رہی ہے اورآصف زرداری صاحب ایک بارپھر اپناچیئرمین سینٹ بنوانے کی تگ ودَومیں دَردَر کے بھکاری بنے نظرآتے ہیں ۔
کپتان صاحب سے لاکھ اختلاف کے باوجود ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہ کرپشن کے عفریت کے سامنے سینہ تانے کھڑے ہیں۔اِس سارے منظرنامے میں قصور کس کاہے ؟۔کیاسیاستدانوں کا ؟۔ہرگزنہیں ، قصورتوہمارا اپناہے کہ ہم اپنی تقدیرہمیشہ انہی ہاتھوں میں سونپتے ہیں جوہم سے زیادہ کرپٹ ہوں۔ جب یہ ہمارے ہی ہاتھوں کے تراشیدہ بُت ہیں تو سوال یہ ہے کہ اگریہ ”گھوڑے“ہیں توپھر ہم کیاہیں؟۔آقاﷺ کافرمان ہے ”اللہ جب کسی قوم کوسزا دیناچاہتاہے تواُس پرظالم وجابر حکمران مسلط کردیتاہے “۔جب ہم من حیث القوم ہی کرپٹ ہیں تو پھرہمارے ساتھ یہی ہوناتھا جوہورہا ہے ۔ سچ تویہی ہے کہ ہم تووہ سدھائے ہوئے بندرہیں جو اپنے مفادات کی خاطرہر صاحبِ مکر وریا کی ڈگڈگی پر ناچتے رہتے ہیں لیکن پھربھی ہاتھ کچھ نہیںآ تا سوائے رسوائیوں کے ۔ربّ ِ لَم یَزل نے توہمیں دنیاجہاں کی نعمتوں سے مالامال کیا ۔سونا اُگلتی زمینیں،آسمان سے باتیں کرتی پہاڑوں کی چوٹیاں ،جنت نظیروادیاں ،لہلہاتے کھیت اورزمین کے اندر تہ در تہ سونے ،تانبے ،لوہے ،کوئلے ،جپسم ،کرومائیٹ ،سنگِ مَرمَر ،تیل اورگیس کے لامحدود ذخائر لیکن لاریب ہم اِن سے مستفیدنہیں ہوسکتے ۔وجہ یقیناََیہ ہے کہ ہم نے رَبّ کے نام پرزمین کایہ ٹکڑاحاصل کیا۔قائدِاعظم نے فرمایا کہ ہمیں زمین کاایک ایساٹکڑا چاہیے جسے ہم اسلام کی تجربہ گاہ کے طورپر استعمال کرسکیں ۔زمین کاوہ ٹکڑا توہمیں مل گیالیکن ”اسلام کی تجربہ گاہ “کہاں ہے ؟۔ہم نے وطنِ عزیز کانام تو اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھ دیا لیکن یہ اسلامی ہے نہ جمہوری ۔اسلام کے نام ہی سے ہمیں چِڑ ہے اور جمہوریت زورآور کے گھرکی لونڈی اور دَر کی باندی ۔ہم نے اپنی زندگیوں سے ”رَبّ “ کو نکال کررسوائیوں کوگلے لگا لیا ۔حفیظ جالندھری نے کہاتھا
اللہ میرا ، باقی تمہارا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
پروفیسر مظہر کے کالمز
-
ریاستِ مدینہ اور وزیرِاعظم
اتوار 13 فروری 2022
-
وحشت وبربریت کا ننگا ناچ
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
اقبال رحمہ اللہ علیہ کے خواب اور قائد رحمہ اللہ علیہ کی کاوشوں کا ثمر
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
رَو میں ہے رَخشِ عمر
جمعہ 30 جولائی 2021
-
یہ وہ سحر تو نہیں
جمعہ 2 جولائی 2021
-
غزہ خونم خون
ہفتہ 22 مئی 2021
-
کسے یاد رکھوں، کسے بھول جاوٴں
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
یہ فتنہ پرور
ہفتہ 20 مارچ 2021
پروفیسر مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.