
آئینہ اُن کودکھایاتوبُرامان گئے
جمعہ 2 اکتوبر 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
نیپرا رپورٹ کے مطابق 70 فیصدصارفین کو غلط بِل بھیجے جاتے ہیں،میٹرریڈنگ زیادہ کی جاتی ہے، بجلی کانیا میٹرسسٹم ناکارہ ،شارٹ فال جعلی اور لوڈشیڈنگ جان بوجھ کرکی جاتی ہے۔
بعض پاورپلانٹس کی مشینیں3 سال سے بندہیں، تھرمل پاورپلانٹ کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر مشینوں اور پاوریونٹس کوبند کررکھا ہے۔ نیپراکی یہ رپورٹ حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔ پتہ نہیں یہ ہیسکو ،لیسکو، کیسکو ،فیسکو، میپکو ،آئیسکو اوراُس جیسی دوسری بلائیں کہاں سے آن ٹپکیں جنہوں نے قوم کاجینا دوبھر کردیا۔ حکومت کو چاہیے کہ ”اِسکو ،اُسکو ،سَبکو“ختم کرکے ”ڈِسکو“ میں ضَم کردے تاکہ حکمران نچاتے اورہم ناچتے رہیں۔پتہ نہیں اِس فراڈکی ذمہ داری پانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف قبول کرتے ہیں یا پھرخود وزیرِاعظم صاحب لیکن یہ طے کہ بجلی کے بِلوں کی صورت میں عوام کی جیبوں پر جو”بجلی “ گرائی گئی اُس کاکوئی ”والی وارث“ نہیں کہ مجبوروں، مقہوروں کی بھلاکون سنتاہے۔ ویسے بھی اصول یہی کہ ”ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات“ اورحکمران اسی فارمولے پرعمل پیرا۔اگر مہربانوں کایہی وطیرہ رہاتو پھرکہے دیتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات دورنہیں۔سوال مگریہ کہ اگرنوازلیگ سے دامن چھڑالیا جائے توپھر کون سی ایسی جماعت ہے جوقومی اُمنگوں پر پوری اترسکتی ہے؟۔ کیاقاف لیگ جس نے اقتدارکی خاطردرِ آمریت پہ زانوئے تلمذ تہ کیا، یاپھر ایم کیوایم جوہمیشہ آمروں کی بی ٹیم رہی، جس نے عروس البلادکراچی کوخونم کون کردیا۔ کیاپیپلز پارٹی ،جوکئی بارحکومت میںآ ئی لیکن ہمیشہ اُس کانعرہ بقول سیّدمشاہد حسین ”لُٹوتے پھُٹو“ ہی رہا یاپھر تحریکِ انصاف جس کی کوئی ”کَل “ سیدھی نہیں اور جس کااندازِ سیاست یہ کہ
الجھاوٴہے زمیں سے جھگڑاہے آسماں سے
نہ لاوے تاب جو غم کی وہ میرا رازداں کیوں ہو
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.