
ایک بارپھرامن کی آشا
منگل 15 دسمبر 2015

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
کبھی وہ سبزساڑھی پہن کرپیغامِ امن دیتی نظرآئیں توکبھی ہمارے مشیرِخارجہ کوسب کا ”سرتاج“ قراردیتے ہوئے۔
وزیرِخارجہ سرتاج عزیزنے سُشماجی کے لیے دیدہ ودِل فرشِ راہ کرتے ہوئے اُن کااستقبال ”اے آمدنت ِ باعثِ آبادیٴ ما“ کہہ کرکیا اورجاتے سمے اُن کے ”سرتاج “کایہ عالم کہریل کی سیٹی بجی اور جی لہو سے بھر گیا
سبک سَر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سرگراں کیوں ہو
اُدھردنیا کی نظریں ہارٹ آف ایشیاکانفرنس پر جمی ہوئی تھیں اور اِدھر حکمرانوں نے موقع غنیمت جان کر پی آئی اے کی نجکاری کاا”کھڑاک“ کردیا ۔فی الحال پی آئی اے کوغیرسرکاری ادارہ بنانے کے لیے ایک آرڈیننس کے ذریعے ”کارپوریشن“ کی بجائے” لمیٹڈکمپنی“ میں تبدیل کیاگیا ہے۔ کہاتو یہی جارہا ہے کہ پی آئی اے کے صرف 26 فیصد انتظامی شیئرز ہی فروخت کیے جارہے ہیں، پی آئی اے کے تمام اثاثے بدستورحکومت کے پاس رہیں گے اورملازمین کوبھرپور تحفظ دیاجائے گالیکن ہمارے وزیرِخزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف کویقین دلاچکے کہ ایک مقررہ مدت تک پی آئی اے مکمل طورپر غیرسرکاری ادارہ بنادیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ باوجودیکہ وزیرِخزانہ نے پارلیمنٹ میں یہ وعدہ فرمایاکہ پی آئی اے کے معاملے پردوبارہ غورکیا جائے گالیکن اُن کے وعدے پرمتحدہ اپوزیشن اعتبارکرنے کوتیار ہے نہ پی آئی اے کے ملازمین۔ سبھی بیک زبان کہ
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.