
جعلی احتساب
پیر 10 جولائی 2017

پروفیسر رفعت مظہر
(جاری ہے)
اب اگر شیخ رشید کی بڑھکوں میں ایک دفعہ پھر تیزی آ گئی ہے تو اُس کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ جے آئی ٹی جس سے قوم نے بہت سی توقعات وابستہ کر لی تھیں ،خود کنٹینر پر چڑھ چکی ہے ۔لیکن شریف فیملی نے جے آئی ٹی کو ایسا کوئی بہانہ تراشنے کا سرے سے موقع ہی نہیں دیا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ شریف خاندان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا۔ ہر عقیل وفہیم کا یہی خیال تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں محترمہ مریم نواز کا نام تک نہیں اِس لیے اُنہیں طلب نہیں کیا جائے گالیکن جے آئی ٹی نے یہ حربہ بھی آزما کے دیکھ لیا ۔ محترمہ کلثوم نواز نے اُسے قُرآن کے سائے میں اور میاں نوازشریف نے سینے سے لگا کر دعاوٴں کے ساتھ رخصت کیا ۔ جس پر کپتان نے یہ انتہائی نامعقول تبصرہ کیا کہ یوں لگتا ہے جیسے ”شہزادی“ فائرنگ اسکوارڈ کے سامنے جا رہی ہو۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وہ ”شیرنی“ یوں دھاڑی کہ بڑے بڑوں کے چھکے چھوٹ گئے اور اپوزیشن ہکّا بکّا۔ تب تجزیہ نگاروں نے لکھا کہ یہ مریم نواز کی سیاست میں زبردست لانچنگ ہے ۔ مریم نواز نے کہا ”نوازشریف سے سازشی ڈریں ۔ اُنہیں سینے میں دفن راز بتانے پر مجبور نہ کریں ۔سازشیں نہ رکیں تو چوتھی اور پانچویں بار بھی نوازشریف زیادہ طاقتور وزیرِاعظم بنیں گے ۔آج تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر وہ قرض اتار دیا جو واجب بھی نہیں تھا۔جھکانے یا رلانے کی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے ۔ مخالف مجھے کمزور نہیں ،باپ کی طاقت پائیں گے۔ روک سکتے ہو تو روک لو نواز شریف کو ! ورنہ پاکستان سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی ،بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے ،سڑکوں کا جال بِچھ جائے گا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا“۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ اُس نے پہلی بار دیکھا کہ تفتیش کے بعد الزام ڈھونڈا جا رہا ہے ۔جے آئی ٹی کے پاس اُس کے سوال کا جواب نہیں تھا ۔
حقیقت یہی ہے کہ حکومت مخالف گروہ مریم نواز کو شریف فیملی کی کمزوری سمجھ کر بغلیں بجا رہے تھے لیکن اُس نے ثابت کر دیا کہ وہ باپ کی کمزوری نہیں ،طاقت ہے۔ اب جے آئی ٹی کی بادشاہت ختم ہوئی اور معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ،جس کے عدل پر پوری قوم کو اعتماد ہے اور یقیناََ فیصلہ وہی ہوگا جو حق اور سچ پر مبنی اور ملک وقوم کی بہتری کے لیے ہوگا ۔البتہ جے آئی ٹی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس کے بارے میں وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے کہا ” جعلی احتساب ہو رہاہے“۔
تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا ،اُسی کا احتساب ہو رہا ہے اور وہ بھی جعلی۔دھرنے دیکھ لیے ،سازشوں سے بھی نمٹ لیں گے ۔ہماری نیت نیک ہے ، ہم پر کوئی الزام نہیں ،مظلوم بھی ہم ہیں اور احتساب بھی ہمارا ہو رہا ہے لیکن کس چیز کا احتساب ہو رہا ہے ۔میاں نوازشریف نے اِنہی باتوں کو دہراتے ہوئے حویلی بہادر شاہ میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر مخالفین کوچیلنج کرتے ہوئے کہا”لوگ میرا ،تمہارا اور جے آئی ٹی ،سب کا کردار جانتے ہیں ۔ وہ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں ۔ کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں ۔ اِن چیزوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کرو ۔ جب کہو ،مقابلے کے لیے تیار ہیں۔تم پہلے بھی الیکشن ہارے تھے ،آئندہ بھی ہارو گے ۔سازش کے ذریعے مقصد حاصل کرنا بزدلی ہے ،پَرلے درجے کی بزدلی“۔ میاں نوازشریف نے مخالفین کو چیلنج توکر دیا لیکن کیا وہ نہیں جانتے کہ اُن کے مخالفین کو تو سوائے سازشوں کے اور کچھ آتا ہی نہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر رفعت مظہر کے کالمز
-
پنچھی پَر پھڑپھڑانے لگے
منگل 15 فروری 2022
-
جھوٹ کی آڑھت سجانے والے
منگل 8 فروری 2022
-
اُنہوں نے فرمایا ۔۔۔۔ ۔
پیر 31 جنوری 2022
-
صدارتی نظام کا ڈھنڈورا
پیر 24 جنوری 2022
-
کورونا کی تباہ کاریاں
منگل 4 جنوری 2022
-
جیسی کرنی، ویسی بھرنی
منگل 28 دسمبر 2021
-
قصّہٴ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم
منگل 21 دسمبر 2021
-
ہم جس میں بَس رہے ہیں
پیر 13 دسمبر 2021
پروفیسر رفعت مظہر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.