وقت

ہفتہ 10 اپریل 2021

Purva Arshad

پروا شاہ

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا. گھڑی کی سوئیاں کبھی نہیں روکتیں. جو وقت سے فائدہ اٹھا لیتا ہے وقت اس کے کام آجاتا ہے اور جو وقت کی قدر نہیں کرتا وقت اُس سے کوسوں پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جاتا ہے. وقت ایک عظیم دولت ہے. وہی شخص دنیا میں عزت و ثروت حاصل کر سکتا ہے جو وقت سے فائدہ اٹھاتا ہے، اس کی قدر کرتا ہے ،اسے ضائع نہیں کرتا. ہمیں چاہیے کہ ہم وقت ضائع نہ کریں اور ہر کام مقررہ وقت پر کرنے کی عادت اختیار کریں اور کبھی آج کا کام کل پر نہ ڈالیں.
جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وہ در حقیقت ایک قیمتی خزانہ ضائع کر دیتے ہیں.

گزارہ ہوا وقت کبھی کسی قیمت پر بھی واپس نہیں آتا. پابندی وقت کے ساتھ اگر ہم محنت کریں تو ہم اپنی حالت خود درست کر سکتے ہیں.

(جاری ہے)

عزت کی زندگی بسر کر سکتے ہیں اور یوں ہم کسی کے محتاج نہیں ہوں گے. نظام کائنات بھی ہمیں پابندی وقت کا درس دیتا ہے. ہر موسم اپنے مقررہ وقت پر بدلتا ہے. دن رات مقررہ وقت کے پابند ہوتے ہیں اور چاند اور سورج ایک مقررہ وقت اور مقررہ نطام کے تحت طلوع اور غروب ہوتے ہیں.
طالب علم اگر سکول نہ جائے تو تعلیم حاصل نہیں کر سکتا .

کسان اگر فاصل وقت پر نہ بوئے، وقت پر پانی نہ دے اور وقت پر نہ کاٹے تو کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا. دنیا میں کامیاب زندگی جینے کے لیے نہایت ضروری ہے کہ وقت کی پابندی کی جائے اور ایک لمحہ بھی  ضائع نہ کیا جائے. اللہ تعالیٰ نے بھی وقت کی پابندی کا حکم دیا ہے. نماز ہمیں پابندی وقت کا درس دیتی ہے اور روزہ بھی وقت کا پابند بناتا ہے.اصل میں روپیہ پیسہ دولت نہیں بلکہ وقت ہی دولت ہے کیوں کہ دولت وقت کی محتاج ہے. وقت سے زرا سی غفلت برتیں تو دولت بھی انسان سے دور ہو جاتی ہے. اس لیے ضروری ہے کے وقت کی قدر کی جائے اور لاپروہ ہو کر وقت ضائع نہ کیا جائے ایسا کرنے سےنہ عزت رہتی ہے نہ دولت اور نہ صحت.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :