جھوٹ کیا ہے؟

پیر 5 اپریل 2021

Purva Arshad

پروا شاہ

جھوٹ کیا ہے؟ علم اور زبان کا فرق جھوٹ ہے. آپٌ کے زمانے میں کوئی شخص ایک بار بھی جھوٹ بولتا تھا تو اسے منافق کہاجاتا تھا. لیکن آج ہم مسلمان قدم قدم پر جھوٹ بولتے ہیں اور پھر بھی اپنے آپ کو سچا مسلمان سمجھتے ہیں. آپٌ نے فرمایا: تم جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ دوزخ کی طرف لے جاتے ہیں. جب ایک انسان جھوٹ بولتا رہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش میں رہے تو اللہ تعالیٰ کے ہاں جھوٹ لکھ دیا جاتا ہے.ہم اپنی زندگی میں بہت جھوٹ بولتے ہیں.

قدم قدم پر جیسے ہمیں کوئی دیکھ نہیں رہا. سب سے پہلے تو ہم سب یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا.

(جاری ہے)

دوسروں سے جھوٹے وعدے کرنا کہ میں آپ کے لیے دعا کروں گی لیکن بھول جانا اور پوچھنے پر جھوٹ بولنا. کیسی کی چیز ادھار لے کر یہ ظاہر کرنا کے زاتی ہے. کوئی قرض لینے آئے تو اسکو برے حالات پیش کرنا.
اس طرح کی بہت ساری مثالیں ہماری زندگی میں ہیں جن میں ہم کبھی زبان سے جھوٹ بولتے ہیں اور کبھی اپنے عمل سے.جھوٹ بولنے کے جائز مواقع کی بات کریں تو بہت سے ایسے موقع ہماری زندگی میں آتے ہیں جہاں جھوٹ بولنا پر جاتا ہے.

جیسے صلح کے لیے جھوٹ بولنا.
ہم سب کو ہمیشہ سچ بولنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط رہے. جھوٹ بولنے کا مکمل ارادہ چھوڑ دیں تاکہ زندگی کو آسان بنا سکیں سچ بول کہ. جھوٹ بولنے کے بجائے ہمیشہ خدا سے مدد مانگیں.جھوٹ بولنے والے کی نشانی منافقت ہوتی ہے. اور منافق بندے کا ٹھکانہ جہنم ہوتا ہے. ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کے ہم سب کو جھوٹ جیسی برائی سے بچنے کی توفیق دے. کیونکہ جس انسان کے اندر جھوٹ بولنے کی عادت ہو تو وہ سارے گناہ کے کام آسانی سے کر سکتا ہے. جھوٹ برائیوں کا دروازہ کھول دیتا ہے.

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :