
استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس …ایک تاریخ ساز اجتماع
اتوار 28 فروری 2016

قاری حنیف جالندھری
(جاری ہے)
#…اجتماع کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاوٴں اور اذکار واوراد کا اہتمام کیا جائے خاص طور پر مدارس دینیہ میں سورہ یسین ،آیت کریمہ ،درود شریف اور صلوٰ ة الحاجت کا معمول بنایا جائے ۔
#…اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ یہ اجتماع ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ،سب سے موثر اور سب سے زیادہ بامقصد اجتماع ثابت ہو ۔
#…اجتماع میں بلاتفریق تمام طبقات اور تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اس لیے تمام علماء کرام اپنے علاقوں میں اس حوالے سے محنت فرمائیں ۔
#…اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ ہر کوئی اجتماع میں شریک ہو لیکن اگر کچھ احباب اجتماع میں شریک نہ ہو سکیں تو ان تک اجتماع کی دعوت اور پیغام ہر صورت میں پہنچانے کا اہتمام کیا جائے ۔
#…ملک بھر کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں ،تمام شہروں میں اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس ،کنونشنز اور مشاورتی مجالس کا انعقاد کیا جائے ۔
#…تمام مساجد کے ائمہ وخطباء اپنی اپنی مساجد میں مارچ کے مہینے کے تمام خطباتِ جمعہ میں اجتماع کے حوالے سے بار بار اعلانات فرمائیں اور ساتھیوں کو اجتماع میں شرکت کی ترغیب دیں ۔
#…ہر جمعہ کے بعد مساجد کے باہر اجتماع کے حوالے سے ہینڈز بل تقسیم کیے جائیں ۔
#…تمام دینی مجلات وجرائد اور قومی اخبارات میں اجتماع کے حوالے سے اشتہارات شائع کروائے جائیں ۔
#…اپنے اپنے اضلاع کی ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذکرنے والے اداروں ،میڈیا ،عدلیہ،تعلیمی اداروں ، تاجر برادری اور دیگر طبقات کو اہتمام کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔
#…ملک بھر کے اخبارات اور میڈیا میں اجتماع کے حوالے سے خبروں ،بیانات اور مضامین کی اشاعت کو یقینی بنایا جائے اور خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران کو اس بات کا احساس دلایاجائے کہ وہ دینی طبقات اور دینی مدارس کو ان کے حجم اور حیثیت کے مطابق کوریج دینے کا اہتمام کریں ۔اس سلسلے میں خطوط لکھے جائیں ،فون کیے جائیں،ملاقاتوں کا اہتمام ہو … اجتماع کے دوران میڈیا پر نظر رکھی جائے اور اگر حسبِ سابق اس عظیم الشان اجتماع کو الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے نظر انداز کیا جائے تو اس پر فوری طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ۔
#…تمام علاقوں کے علماء کرام اپنے علاقے کے چیمبر آف کامرس ،تاجر تنظیموں ،بار ایسوسی ایشنزاور دیگر طبقات کے مراکز کا وفود کی صورت میں دورہ کرکے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں ۔
#…اجتماع میں بلاتفریق تمام مکاتبِ فکر کے وابستگان اور تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے اور کسی قسم کی تفریق روا نہ رکھی جائے ۔
#…ملک بھر کے تمام چوکوں چوراہوں پر اجتماع کے حوالے سے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں تاکہ ملک کے ہر ہر فرد تک اجتماع کی دعوت اورآواز پہنچ جائے ۔
#…طلباء کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے والدین اور سرپرستوں کے ہمراہ اجتماع میں شرکت کریں تاہم کمسن طلباء کو اجتماع میں شریک نہیں کیا جائے گا ان کی جگہ ان کے سرپرستوں اور اہل خانہ کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جائے ۔
#…تمام مدارس اپنے قدیم طلباء اور اپنے فضلا ء کے نام خطوط لکھ کر انہیں ادارے کے قافلے کے ہمراہ اجتماع میں شرکت کا پابندبنائیں ۔
#…بنات کے مدارس عموما ً اجتماعی معاملات میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں اس اجتماع میں کوشش کی جائے کہ بنات کے سرپرستوں کی اجتماع میں شرکت کو یقینی بنایاجائے ۔
#…اہل مدارس اور علماء کرام ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں اجتماع میں شرکت کریں ،قافلے کے جملہ شرکاء کے ناموں اور فون نمبرز کی فہرست ساتھ رکھیں ۔
#…قافلے کے جملہ شرکاء کے لیے پانی ،کھانے اور دیگر ضروریات کے بندوبست کانظم از خود بنائیں ۔
#…اجتماع کے دوران پاکستان کے علاوہ کسی قسم کا کوئی پرچم نہیں ہوگااور نہ اسٹیج کے بغیر کوئی نعرہ لگایا جائے گا اگر کوئی ایسا نعرہ یا کوئی پرچم کسی کی جانب سے بلندکرنے کی کوشش کی جائے تو اسے روکنے کا اہتمام ہو۔
#…اجتماع کے دوران نظم وضبط اور صبر وتحمل سے کام لیا جائے اور ہر قسم کی بدنظمی اور بے صبری سے گریز کیا جائے ۔
#…اجتماع کی آڑ میں کسی بھی غیر ذمہ دارانہ بینر،نعرے یا سرگرمی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے ۔
#…تمام علماء وطلباء مکمل طور پربیدار مغزی کا ثبوت دیں اور اس اجتماع کو سبوتاژ کرنے یا اس کے مقاصدکو متاثر کرنے والی کوششوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
قاری حنیف جالندھری کے کالمز
-
مدارسِ دینیہ کی اسناد کی قانونی حیثیت
پیر 23 اپریل 2018
-
تلاوت ِقرآن کریم اور یوم دعا
جمعرات 10 نومبر 2016
-
سندھ حکومت کا مدار س رجسٹریشن کا ترمیمی بل …خدشات،اثرات
پیر 26 ستمبر 2016
-
استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس …ایک تاریخ ساز اجتماع
اتوار 28 فروری 2016
-
زلزلے کے بعد کی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں
ہفتہ 31 اکتوبر 2015
-
سودکے خاتمے کی جدوجہد اور حالیہ بے حسی
منگل 20 اکتوبر 2015
-
قربانی کی کھالیں
بدھ 30 ستمبر 2015
-
وہ ایک سجد ہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
جمعہ 6 مارچ 2015
قاری حنیف جالندھری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.