
تلاوت ِقرآن کریم اور یوم دعا
جمعرات 10 نومبر 2016

قاری حنیف جالندھری
(جاری ہے)
یادش بخیر! ہمارے ہاں جامعہ خیر المدارس میں خادمِ قرآن، داعی قرآن حضرت مولاناقاری رحیم بخش پانی پتی صدر مدرس تھے ۔انہیں حسین آگاہی کی مسجد سراجاں میں امامت کے لیے جانا ہوتااور عصر سے عشاء تک کا وقت ان کا وہیں پر گزرتا۔ انہوں نے ہمارے دادا جی حضرت مولانا خیر محمدجالندھری بانی ومہتمم جامعہ خیر المدارس سے اجازت چاہی کہ وہ بچوں کو اپنے ساتھ لے جایاکریں اور عشاء کی نماز سے فارغ ہوکر واپس لے آیاکریں لیکن دادا جی نے اجازت دینے سے انکار کر دیا اور فرمایا بچے بازار سے گزریں گے ،آنے جانے کی مشقت ہوگی ،بازار کی نحوست اثرا نداز ہو گی ،بدنظری ہوگی ،بظاہر دین کے طلباء کی بے اکرامی لگے گی اس لیے اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس پر حضرت مولانا قاری رحیم بخش پانی پتی نے عرض کیا کہ میرا مقصد تشویقِ قرآن ہے ،میں چاہتا ہوں کہ ہر روز بازار سے تلاوت کرتے ہوئے گزرنے والے طلباء کو دیکھ کر لوگوں کو دعوت وترغیب ملے،اپنے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کا شوق بڑھے ،بچوں کی یہ آمد ورفت اللہ رب العزت کی رحمت کے نزول کا ذریعہ بنے اس پر حضرت مولانا خیر محمد جالندھری نے اجازت مرحمت فر ما دی ۔ ان کمسن بچوں کے ہر روز حسین آگاہی آنے جانے کی برکت سے کتنے ہی لوگوں نے اپنے بچوں کوحافظ اور عالم بنایا ،ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوا اور کتنے ہی نامی گرامی علماء کرام ،قرآن کریم اور دین متین کے خادم ایسے ہیں جو حضرت مولانا قاری رحیم بخش پانی پتی کی اس چلتی پھرتی دعوت کے نتیجے میں قرآن کریم سے وابستہ ہوئے۔ہم سمجھتے ہیں کہ رئیس المحدثین صدرِ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان دامت برکاتہم کی یہ تجویز بھی پاکستان میں دینی مدارس کے حقیقی چہرے اور کردار وعمل کے اظہار کا ذریعہ بنے گی اور لوگوں میں یہ احساس بھی اجاگر ہوگا کہ قرآن کریم کی تعلیم اور تلاوت میں مصروف عمل ان معصوم بچوں کی تعلیم کا گلہ گھونٹنے کی کوششیں کس قد ر غیر دانشمندانہ ہیں اور ان کمسن بچوں پر الزامات واتہامات کی بوچھاڑ کس قدر احمقانہ طرزِ عمل ہے ۔
اس لیے امت مسلمہ کا درد ،وطنِ عزیز کی محبت اور دینی مدار س سے وابستگی رکھنے والے ہر فرد سے ہماری دردمندانہ اپیل ہے کہ 16نومبر کو ملک بھر میں ہونے والے اس مبارک عمل میں اپنے کمسن بچوں سمیت ضرور شریک ہوں اور اللہ رب العز ت کی ڈھیر ساری رحمتوں کے مستحق بنیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
قاری حنیف جالندھری کے کالمز
-
مدارسِ دینیہ کی اسناد کی قانونی حیثیت
پیر 23 اپریل 2018
-
تلاوت ِقرآن کریم اور یوم دعا
جمعرات 10 نومبر 2016
-
سندھ حکومت کا مدار س رجسٹریشن کا ترمیمی بل …خدشات،اثرات
پیر 26 ستمبر 2016
-
استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس …ایک تاریخ ساز اجتماع
اتوار 28 فروری 2016
-
زلزلے کے بعد کی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں
ہفتہ 31 اکتوبر 2015
-
سودکے خاتمے کی جدوجہد اور حالیہ بے حسی
منگل 20 اکتوبر 2015
-
قربانی کی کھالیں
بدھ 30 ستمبر 2015
-
وہ ایک سجد ہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
جمعہ 6 مارچ 2015
قاری حنیف جالندھری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.