
خدارا ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے استفادہ کرلیں
اتوار 19 اکتوبر 2014

قاسم علی
ان کو احساس دلاتے ہیں کہ تم کسی سے کم نہیں اگر دشمن نے تمھاری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اب اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اور کیسی عالی بخت ہوتی ہیں وہ قومیں جن میں ایسے لوگ موجود ہوں جو اس کے بڑے بڑے مسائل کونہ صرف اپنی بہترین حکمت عملی سے حل کردیں بلکہ اس کمزوری کو ہی طاقت میں بدل دیں ۔جی ہاں آپ درست سمجھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ایسا ہی قدرت کا پاکستان کو عطاکردہ گوہر ہیں جنہوں نے ایک ایسے وقت میں قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دے کر ایک بلند مقام پر کھڑا کیا جب پورا عالم کفر بھوکے بھیڑیوں کا طرح پاک سرزمین پر اپنی مکروہ نظریں گاڑھے کھڑا تھا جس کا یک ثبوت بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں 71میں مشرقی پاکستان کی ہم سے جدائی کی شکل میں ہمارے سامنے آچکا تھا مگر اس سے پہلے کہ یہ مکروہ قوتیں وطن عزیزکو مزید نقصان پہنچاتیں پاکستان 1998میں ایٹمی دھماکے کرکے ایٹمی بلاک کا حصہ بن گیا جس کے بعد اس صیہونی تکون کی یہ جرأت تونہ ہوسکی کہ وہ پاکستان کے خلاف براہ راست مزید کوئی فوجی کاروائی کرسکے البتہ اس نے سازشوں کے کئی نئے راستے تلاش کرلئے جس کے ذریعے پاکستان کو اندرہی اند کمزور کرنے کیلئے اپنے گماشتوں کو استعمال کیا جانے لگا جنہوں نے کبھی تو ملک میں ناجائز ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے ذریعے ملک میں مہنگائی کاطوفان لاکر عوام کی زندگیاں اجیرن کیں تو کبھی اس لابی نے کالاباغ ڈیم جیسے انتہائی کلیدی منصوبوں کو سیاست کی نذر کرکے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،کبھی ارضِ وطن کے ازلی دشمن ٹرائیکا نے ارض وطن میں دہشتگردی کرکے قیمتی جانیں ضائع کیں تو کبھی یہ اپنی خاص لابی کے ذریعے فوج،عوام اور علمائے کرام میں فاصلے بڑھانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور ان تمام تر سازشوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ،یہاں خانہ جنگی کروانا اور آخر میں پاکستان کو عالمی برادری سے ایسی غیرذمہ دار،غیر محفوظ اور ناپسندیدہ ریاست قراردلوانا ہے جسے ایٹم بم اپنے پاس رکھنے کا کوئی حق نہیں ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
قاسم علی کے کالمز
-
فیک بک
بدھ 10 مئی 2017
-
سوشل میڈیا کا بے ہنگم استعمال اور ہمارے معاشرتی رویے
پیر 13 مارچ 2017
-
رجب طیب ،امت مسلمہ اور امریکہ
جمعرات 24 نومبر 2016
-
امریکی جارحیت کا پردہ چاک کرتی جان چلکٹ رپورٹ
ہفتہ 9 جولائی 2016
-
اور اب قوم کے معمار بھی سڑکوں پر
جمعہ 3 جون 2016
-
نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے؟
جمعرات 31 مارچ 2016
-
ہوکائیدو سے دیپالپور تک
جمعرات 28 جنوری 2016
-
ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
بدھ 28 اکتوبر 2015
قاسم علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.