
قوت سماعت انمول نعمت
منگل 2 مارچ 2021

رانا اعجاز حسین چوہان
(جاری ہے)
ماہرین صحت کے مطابق روئی کی تیلیوں، ماچس کی تیلی کو روئی لگا کر یا کسی بھی چیز سے کان کا میل صاف کرناکان کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ عمل ہے جوکہ کان کی صفائی کی بجائے قوت سماعت متاثر کر سکتا ہے ،اور کانوں کی ایسی شدید صفائی قوت سماعت سے بھی محروم بھی کرسکتی ہے۔ قدرت نے کان میں صفائی کا خود ساختہ نظام رکھا ہے جس کے تحت کان کے اندر خود بخود دو گلینڈز ایک خاص قسم کا مومی موادیا چکنائی جسے ہم ویکس کہتے ہیں خارج کر تے ہیں جو کان میں موجود ائیر ڈرمزیعنی کان کے پر دے کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، کاٹن بڈ یا روئی کے استعمال سے یہ چکنائی کان کے پردے تک نہیں پہنچ پاتی اورکان کے پردوں کے خشک ہونے سے کان میں درد یا تکلیف شروع ہو جا تی ہے۔ اس کے علاوہ کان کی تکلیف کی ایک اور وجہ کان کے گلینڈز میں سے کسی ایک میں کسی انفیکشن کی وجہ سے اضافہ بھی ہو سکتا ہے،جس کے باعث کان کے پردے پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور کان میں درد کی تکلیف مستقل رہنے لگتی ہے۔ایسی صورت میں اگر کسی ماہر سرجن کے پاس جا کر باقاعدہ صفائی نہ کرائی جائے تو قوت سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کان کے ایسی حالت تک پہنچنے کی صورت میں ماہر سرجن کان میں موجود اضافی چکنائی کو کان کی دھلائی کے ذریعے صاف کر تا ہے۔لیکن خیال رہے کہ اس طرح کا کوئی عمل از خود کر نے کی کو شش نہ کی جائے کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی حساس ترین کان کی تکلیف میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق منشیات کے استعمال سے بھی کان کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں،جبکہ کان کی بیماریوں سے بچنے کیلئے میرج کونسلنگ بھی بہت اہم ہے خاص طورپر فرسٹ کزن میرج سے خاندانوں میں گونگے بہرے بچوں کی پیدائش کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دورجدید کی ایجادات نے جہاں انسان کے لئے نت نئی سہولیات پیدا کی ہیں وہیں ان کے استعمال میں لاپرواہی کی وجہ سے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ موبائل فون کا بے جا استعمال ، ہیڈ فونز اور ہینڈ فری، بلند ارتعاش موسیقی ، پریشر ہارن وبے تحاشا شور شرابا کان کے مختلف امراض کا سبب بن رہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قدرت کی عطاء کردہ سماعت کی انمول نعمت کی ہر ممکن حفاظت کی جائے ، کیونکہ سماعت کے متاثر ہونے کے بعد اس نعمت کو پانا ممکن نہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رانا اعجاز حسین چوہان کے کالمز
-
جیسی رعایا ویسے حکمران
بدھ 16 فروری 2022
-
ویلنٹائن ڈے… !
منگل 15 فروری 2022
-
یوم یکجہتی کشمیر
ہفتہ 5 فروری 2022
-
صدارتی نظام کی بازگشت!
جمعرات 3 فروری 2022
-
نظام انصاف میں بہتری کی ضرورت
بدھ 2 فروری 2022
-
کرپشن انڈیکس میں اضافہ …!
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
ایمان کی دولت انمول نعمت
جمعہ 28 جنوری 2022
-
خوشگوار زندگی کیلئے ذہنی صحت پر توجہ ضروری
جمعرات 20 جنوری 2022
رانا اعجاز حسین چوہان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.