
زیادہ دیر نہیں لگے گی
منگل 13 اپریل 2021

عمر فاروق
اب سوال یہ ہے ہم خوشی کے حصول کے لیے کر کیا سکتے ہیں؟ نفسیات دان کہتے ہیں "خوشی ایک ایسا خزانہ ہے جسے قدرت نے مختلف انسانی عادات اور رویوں میں چھپا دیا ہے، ہم جوں جوں ان عادتوں، ان رویوں کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے چلے جاتے ہیں ہماری زندگی میں خوشی کا فیکٹر بڑھتا چلا جاتا ہے" ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا میں خوشی پر سب سے طویل ریسرچ کی، جس کے بعد معلوم ہوا "دنیا میں سب سے زیادہ خوش وہ لوگ رہتے ہیں جن کے تعلقات دوسرے لوگوں کے ساتھ مضبوط" 75 سال کی سٹڈی میں تین چیزیں پتہ چلیں 1- سوشل کنکشن ہمارے لیے بہت ضروری ہیں یہ ہماری تنہائی کو مارتے ہیں
2- فیملی رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے والے فزیکلی صحت مند رہتے ہیں اور اہم یہ نہیں کہ آپ کے کتنے دوست، کتنے پڑوسی اور کتنی بیویاں ہے اہم چیز یہ ہے کہ یہ کتنے اچھے اور آپ کے ساتھ کتنے مخلص ہیں 3- اچھے تعلقات والے لوگ ان لوگوں کے مقابلہ میں لمبی اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں جن کے تعلقات خراب ہوں
"خدمت خلق خوشی کے حصول میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے" دنیا کے تمام وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگیاں لوگوں کے لئے وقف کردیں، مصیبتوں اور پریشانیوں میں ان کی مدد کی ان میں خوشی کا مادہ دوسروں کی نسبت بہت بلند ہوتا ہے، آپ دنیا کے خوش ترین انسان میتھیو ریکڈ کی مثال ہی لے لیجئے، میتھیو کہتے ہیں "میں خوش رہنے کے لئے لوگوں کی مدد کرتا ہوں، ان کا سہارا بنتا ہوں، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے" اگر آپ تھوڑا سا غور کریں تو معلوم ہوگا "خدمت خلق کرنے والے بھی لاچار اور بے سہارا لوگوں سے کنکشن میں ہوتے ہیں، جو ان میں خوشی کے لیول کو بہت بلند کر دیتا ہے" اخلاقیات: اچھی اخلاقیات، اچھی عادات، اچھے رویہ ہمیں خوش رہنے میں مدد کرتے ہیں، ہمارے اندر جتنی بری عادتیں ہوں گی ہم اتنا ہی بے سکون ہوں گے اور آپ خود ہی سوچیں بری عادتوں کی موجودگی میں ایک انسان بھلا کیوں کر ناخوش اور بےسکون رہ سکتا ہے؟
مذہب: خوش رہنے کے لیے اس چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کا مذہب آپ سے جن چیزوں کا تقاضا کرتا ہے آپ ان کو ممکنہ حد تک پورا کرنے کی کوشش کریں یہ عمل آپ کی روح کو بےحد کشادہ اور مسرت سے بھردے گا.
خوشی ایک عادت ہے یہ عادت مشقت کرکہ اپنانی پڑتی ہے، خوشی کیلئے دماغ کو بار بار ان چیزوں کی طرف راغب کرنا پڑتا ہے جو خوشی کا سبب بنتی ہیں، بحیثیت قوم ہم منفی چیزوں کو دیکھنے کے عادی ہیں، ہمارے دماغ نے بس ہمیشہ پریشان اور بے سکون رہنے کے طریقے سیکھے ہیں آپ جب تک اس کو خوش رہنے کے طریقہ نہیں سکھائیں گے آپ تب تک خوش نہیں رہ سکیں گے، آپ بس ان عادتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیجیے آپ کو خوش ہونے میں زیادہ ٹائم نہیں لگے گا�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عمر فاروق کے کالمز
-
حقیقت کا متلاشی عام ذہن
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
حقیقی اسلام کی تلاش!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
کیا شیطان بے قصور ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022
-
"عالم اسلام کے جید علماء بھی نرالے ہیں"
منگل 4 جنوری 2022
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں! ۔ آخری قسط
منگل 7 دسمبر 2021
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں!۔ قسط نمبر1
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
والدین غلط بھی ہوسکتے ہیں !
پیر 22 نومبر 2021
-
ہم اتنے شدت پسند کیوں ہیں؟ ۔ آخری قسط
بدھ 29 ستمبر 2021
عمر فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.