
کیا شیطان بے قصور ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022

عمر فاروق
(جاری ہے)
ارشاد ہوا چل نکل جا! ان میں سے جو کوئی بھی تیری پیروی کرے گا تو بے شک جہنم تم سب کی پوری پوری سزا ہے، وہ شخص میری طرف دیکھ کر مسکرانے لگا اور مجھے یوں محسوس ہوا جیسے وہ مجھے بیوقوف سمجھ کر میرا مضحکہ اڑا رہا ہو لہذا میں نے اپنا مقدمہ مضبوط کرنے لئے چند احادیث بھی سنائیں مگر وہ بولا" دیکھو مجھے آیات یا احادیث سے بلکل انکار نہیں زرتشت، یہودیت، عیسائیت، ہندومت میں بھی شیطان کا ایک مکمل خاکہ اور پوری کہانی تفصیلا موجود ہے لیکن اگر ہم سب تھوڑا سا غور وفکر کی عادت کو اچھا سمجھتے ہوئے اپنے ذہن کو یہ سوچنے کی اجازت دیں کہ شیطان کے بارے میں ہم جو کچھ بھی جانتے ہیں اور اس کو جیسا بھی سمجھتے ہیں وہ مکمل طور پر مذہب کا بتایا ہوا ہے، کیا کبھی تم نے شیطان سے ملاقات کی؟ کیا کبھی تم نے اس کو برائی کرتے یا لوگوں کو برائی پر مائل کرتے دیکھا، ہمیں انجیل مقدس، قرآن یا آسمانی صحائف بتاتے ہیں کہ شیطان برا ہے لہذا ہم سب اس کو برا ماننے لگ جاتے ہیں گویا ہماری پاس اللہ کا مؤقف تو موجود مگر شیطان کا مؤقف آج تک کسی نے نہیں سنا اور نہ یہ بات سوچنے کی زحمت گوارا کی بس یہی وہ بات جو سیدھا سادھا خدائی اصولوں کے خلاف جاتی ہے اور خدا کبھی بھی اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کرتا کیونکہ جو اصول سے پھر جائے وہ خدا کیونکر ہو؟ شیطان برا ہے یا نہیں ہماری مذہبی کتابوں نے ہمیں پوری بات بتائے بغیر اس کا فیصلہ کردیا ہے لہذا اگر ہم شیطان کو برا بھلا سمجھتے ہیں تو یہ انصاف کے اصولوں کے خلاف جلد بازی پر مبنی فیصلہ ہوگا" میں نے لاحول ولا قوة پڑھی اور دل ہی دل میں سوچا کیا ہمارے علماء ہمیں پوری بات نہیں بتاتے؟ یا پھر انھیں بھی پوری بات معلوم نہیں لیکن اگلے ہی لمحے خیال آیا نہیں وہ کیسے غلط ہوسکتے ہیں؟ ان کے تو غلط ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یقینا میرے فہم میں کوئی کوتاہی ہے، مجھے اپنا علاج کروانا چاہیے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمر فاروق کے کالمز
-
حقیقت کا متلاشی عام ذہن
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
حقیقی اسلام کی تلاش!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
کیا شیطان بے قصور ہے؟
بدھ 12 جنوری 2022
-
"عالم اسلام کے جید علماء بھی نرالے ہیں"
منگل 4 جنوری 2022
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں! ۔ آخری قسط
منگل 7 دسمبر 2021
-
خدا کی موجودگی یا عدم موجودگی اصل مسئلہ نہیں!۔ قسط نمبر1
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
والدین غلط بھی ہوسکتے ہیں !
پیر 22 نومبر 2021
-
ہم اتنے شدت پسند کیوں ہیں؟ ۔ آخری قسط
بدھ 29 ستمبر 2021
عمر فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.