
سماجی دوری
ہفتہ 2 جنوری 2021

وفا بشیر ڈار
(جاری ہے)
سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر انسان اتنا مصروف ہوگیا ہے کہ اسے اپنے ہمسائے تو کیا اپنے ساتھ بیٹھے کمرے میں
موجود شخص کی بھی خبر نہیں ہو تی ۔ نہ تو آج سے پہلے میں نے کبھی یہ لفظ سنا پر اب تک اس لفظ کے معنوں پر دھیان بھی نہیں دیا تھا تب تک جب تک اس چیز کا احساس مجھے چند روز قابل رات کے پہر اکیلے بیٹھےنہ ہوا ۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں سوشل ڈسٹنس تو ہم نے بہت پہلے سے اختیار کر لیا ہے . ہر کوئی تو جیسے اپنی ہی مستی میں گم ہے ، کوئی کیا کر رہا ہے کس حال میں ہے ہمیں جیسے فرق ہی نہیں پڑتا بے حسی تو جیسے خون کی رگوں میں دوڈ رہی ہو ۔ سماجی دوری کا یہ عالم ہے کے سگی ماں اپنے بچے سے جان چھڑانے کے لئے اسے موبائل داھما دیتی ہے تا کے وہ سکون سے اپنے پسندیدہ ڈرامے دیکھ سکے ۔ اور رہے کرم کروانا وائرس کے، اس نے آکر مذید لوگوں میں دوری پیدا کر دی ہے ۔ہر چیز تبدیل ہوتی جاری ہے ،ایک وقت ایسا بھی تھا جب کتابوں کی گھروں میں بھر مار ہوا کرتی تھی۔ گھروں میں رسالوں اور اردو ڈئجسٹ آنا تو جیسے معمول کی بات تھی ۔ پھر جو کچھ رسالوں میں پڑھا ہوتا تھا وہ سب دوستوں اور بہن بھائیوں سے ڈسکس کیا جاتا تھا ۔ کتابوں تک کو ڈیجیٹل لائبریری نے رپلیس کر دیا ہے ۔ شام کو جو تمام گلی کے بچے کھیل کھیلا کر تھے کبھی قلی ڈنڈا ، چھپن چھپائی ان کو بھی آن لائن کیمز نے رپلیس کر دیا ہے ۔آج کل کے بچے موبائلوں میں اس قدر مگن ہوگئے ہیں کہ انہیں کھانے پینے کا بھی ہوش ہوتا۔ بچپن تو جیسے ان کا جیسے پانی میں ڈوبتی ہوئی کشتی کی طرح بہہ رہا ہو ،انھیں ان کھیلوں کا پتہ تو کیا ان کا گمان بھی نہیں ہوگا۔
ہر چیز کو اس نئے دور نے بدل کے رکھ دیا ہے خواہ وہ انسان ہو یا روز مرہ کی ضروریات ذندگی کی اشیاء ۔ دفتر کے کاموں کو ورک فرام ہوم سے بدل دیا ہے تعلیم ہو یا شاپنگ سب کی جگہ ڈیجیٹل ورلڈ نے لے لی ہے اور سب تبدیلی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ اور اب تو کروانا کی ایک اور نئی شکل نے جنم لے لیا ہے بیرونی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ ٹو بہت تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے ۔شعبہ صحت سندھ کے مطابق کروانا ویرینٹ ٹو کے شکار چند لوگ برطانیہ سے پاکستان آنے والی کراچی کی فلائٹ میں بھی تھے۔
نہ جانے کب کروانا جیسا عذاب ختم ہوگا اور کتنا لوگوں سے فاصلہ اختیار کر نا پڑے گا ۔ خیر جب تک رکھ سکتے ہیں رکھیں آپ بھی اور میں بھی بھلائی سب کی اسی میں ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.