
بِگ تھری اور بیگرز…
جمعرات 30 جنوری 2014

وصی شاہ
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
(جاری ہے)
طاقت کے کھیل کی ایک اور سفاک حقیقت یہ بھی ہے کہ کمزور جب طاقت کے مقابل ہوتا ہے تو اس کی اخلاقیات اصول اور خواہشات کچھ اور ہوا کرتی ہیں لیکن جونہی کمزوری طاقت میں بدلتی ہے وہی کمزور، طاقت کی اسی زبان میں گفتگو شروع کر دیا ہے جو ازلوں سے طاقت کا خاصہ رہا ہے۔ بگ تھری کے کیس میں ہی دیکھ لیجئے وہی بھارت جو آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ہم جولی بنا پھرتا ہے کل تک ان کی بادشاہت کے خلاف احتجاج کیا کرتا تھا۔
بگ تھری کا پیغام صرف کھیل کے میدانوں تک محدود نہیں ہے بگ تھری کا پیغام کم ازکم پاکستانیوں کو یہ سبق بھی دیتا ہے کہ ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ ہم زندگی کے ہر میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے دروازے ہمارے طلباء پر بند ہوتے چلے جا رہے ہیں ہمارا پاسپورٹ ہماری بے توقیری کی داستان سناتا ہے آئی پی ایل کے سینکڑوں کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں کیا گیا۔ برسوں ہو گئے کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان میں آکر کھیلنے کو تیار نہیں۔ تعلیم سے لے کر کھیل تک تقریباً زندگی کے ہر شعبے میں دنیا بھر میں ہمارے کارنر ہونے کی وجہ نہ ہمارے طالبعلم ہیں نہ ہمارے کھلاڑی نہ شہری بلکہ ہمارے وہ حکمران ہیں جن کا رویہ اپنی ہی قوم کے ساتھ بگ تھری سے بھی کہیں زیادہ سفاک اور ظالمانہ ہے اور جن کے عزائم بگ تھری سے بھی زیادہ خطرناک۔ بگ تھری تو پھر شاید کھیل کے میدانوں کی رونق آباد رکھنے کے لیے کچھ اور رو رعایت ہمیں دے دے گا لیکن جمہوریت کے نام پہ موروثی سیاست وہ بادشاہت کو پروان چڑھاتے ہمارے حکمران ،ارباب اختیار صرف یہ چاہتے ہیں کہ…
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
وصی شاہ کے کالمز
-
لیاری
ہفتہ 17 مئی 2014
-
کرپشن یا سفاکانہ قتل …؟
منگل 15 اپریل 2014
-
ودہیاں جہالتاں تے علم والا ہریا
اتوار 9 فروری 2014
-
وقت سے پہلے مرتے پاکستانی…!!!
جمعرات 6 فروری 2014
-
بات چل ہی نکلی ہے تو …!!!
منگل 4 فروری 2014
-
خوشحال جانور…
اتوار 2 فروری 2014
-
بِگ تھری اور بیگرز…
جمعرات 30 جنوری 2014
-
ان لبوں نے نہ کی مسیحائی …
اتوار 26 جنوری 2014
وصی شاہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.