
اجتماعی شعور کی ضرورت
جمعہ 13 نومبر 2015

یاسر حیدر
موجودہ ملکی حالات کے مطابق زیادہ تر عوام ایسی صورت حال سے دوچار ہے۔جو قابل غور ہے اور قابل رحم ہے۔عوام اس حد تک بے حس ہوچکی ہے،کہ دوسروں کے حق کے لیے تو درکنار اپنے حق کے لیے بھی آواز نہیں اٹھاتے۔بس جہا ں جو کچھ ہو رہا ہے ،ٹھیک ہو رہا ہے یا غلط ہورہا ہے۔سب چپ کا روزہ رکھ کے خاموش تماشایٴ کی طرح بیٹھے ہوئی ہیں۔اور کچھ توایسا طبقہ ہے ، جہا ں ان کو ہانک کے لے جاؤ وہاں چلے جائیں گے بے مہار اونٹ کی طرح۔ایسے بے حس اور مردہ ضمیر ہو گئے ہیں لوگوں کے۔جیسے قرآن کی آیت کے مفہوم کے مطابق،نہ وہ سنتے نہ ،وہ بولتے ہیں،نہ وہ دیکھتے ہیں،اور وہ کچھ نہیں جانتے۔ایسی مثال ہے لوگوں کی۔اور یہ بہت بڑا لمیہ ہے۔
ایک تھوڑا سا طبقہ ان کوبھیڑ بکریوں کی طرح چلا رہا ہے۔
ایک تھوڑا سا طبقہ ان کوبھیڑ بکریوں کی طرح چلا رہا ہے۔
(جاری ہے)
حالانکہ انسان کوا لله تعالیٰ نے اشرف المخلوقات اسی لیے بنایاہے،کہ انسان کے اندر شعور ہے۔
اسی بل بوتے پے انسان دوسری مخلوقات سے امتیازی شان رکھتا ہے۔لیکن یہاں شعور جس کی وجہ سے انسان ،انسان رہتا ہے با لکل ناپید ہو چکا ہے۔بے شک کوئی ظلم کر رہا ہو،زیادتی کر رہا ہوکوئی آواز بلند نہیں کرتا۔سب ہاتھ پہ ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں۔انسان کی اسی خاموشی نے ظالم و جابر پیدا کیے ہیں۔ایسے معاشرے میں قاتل دندنا تے پھرتے ہیں۔لوگوں کے حقوق پامال کرنے پر کسی سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی ۔لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔حالانکہ جو شخص اور جو لوگ ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے وہ بھی ظالموں میں شمار ہوتے ہیں۔اس لیے ایسے اجتماعی شعورکی ضرورت ہے،جوعوام کی ضمیر کو جگائے۔تاکہ عوام اپنے حق کے لیے آواز اٹھا سکے۔ایک تو اپنے طور پر شعور کو بیدار کرنا ،اور دوسروں کو اس کے لیے اکسانا۔ایک تھوڑا سا طبقہ ایسا بھی ہے،جو شعور رکھتے ہیں،لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ دوسروں لوگوں کو بھی قائل کریں۔ذی شعور اور ذی خردلوگوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نا سمجھ لوگو ں کو سمجھائے۔تاکہ لوگوں کے اندرایک اجتماعی شعور پیدا ہو جائے۔اس سے معا شرے کے اندر نا انصا فیاں،زیادتیاں،حقوق کا پامال ہونا،غرض ہر برائی جڑ سے ختم ہو سکتی ہے۔اور آخر میں سب سے بڑی بات یہ کہ ہم الله کی نا فرمانیوں سے بچے۔اور اللہ کو ہر حال میں خوش رکھنے کی کوشش کریں۔تو اللہ ہمارے حال پے رحم فرمائے گا۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.