
دو خوبصور ت تقریبات کا احوال !!
بدھ 13 مئی 2015

یونس مجاز
(جاری ہے)
صاحبو !دوسری تقریب خوبصورت تقریب کا احوال کچھ اس طرح ہے کہ اسلام آباد میں ہر سال میرے بھانجھے ملک مہربان علی ( خصوصی مشیربرائے سیاسی امور وزیر اعظم آزاد کشمیر )اور حاجی ملک رمضان سی ڈی اے کے تعاون سے نیزہ بازی کے مقابلے منعقد کرواتے ہیں اس سال بھی یہ مقابلہ اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ منعقد ہوا اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا دور چل رہا تھا تھکاوٹ کی وجہ سے میں ایک خالی کرسی پر کونے میں ایک ادھیڑ عمر شخص کے پاس جا بیٹھا پہلی نظر میں یہ بزرگ مجھے سادہ لوح دیہاتی لگے لیکن جب تعارف اور پھر گفتگو شروع ہوئی تو ان کا ہر جملہ ایک انکشا ف اور مجھے حیرت زدہ کرتے چلا جارہا تھا میرا قد چھوٹا اور ان کا قد عظمت کا مینار بنتا چلا جارہا تھا جی! میرا نام نور حسین ہے انگلینڈ میں ہوتا ہوں وہاں ایک بیٹا عثمان بیرسٹر ہے جبکہ دوبیٹے احتشام اور ثاقب ڈاکٹر ہیں میں خود بھی پہلے میڈیسن کا وہاں کاروبار کرتا تھا اب وقت اور ہمت نہیں رہی سو کاروبار بیچ دیا آج کل وقت گزاری کے لئے چھوٹی موٹی جائیداد کی خرید وفروخت کر لیتا ہوں وطن کی یاد ستاتی ہے تو ہر چھ ماہ بعد پاکستان آجاتا ہوں لیکن اب کی بار اپنے سکول کی تقریب تقسیم انعامات کے سلسلہ میں آیا ہوں مجھے بھی اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انھوں نے کہا یہ سکول میں نے بارہ کہو کے مضافات میں نور فاوٴنڈیشن کے نام سے غریب اور یتیم بچوں کے لئے گزشتہ سال کھولا ہے جس کا افتتاح آپ کے بھانجھے ملک مہربان علی نے کیا تھا جہاں 200 سے زائد مستحق بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ کتابیں اور یونیفارم بھی فراہم کی جاتی ہے سو میں نے تحسین بھرے جذبات کے ساتھ ان کی اس دعوت کو قبول کیا اور مقررہ دن راقم( یو نس مجاز ) امجد قریشی ،سید غفران شاہ اور ضیا شاہ ،ملک مہربان علی مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر جو اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے کے ہمراہ شرکت کے لئے بارہ کہو کے دور افتادہ علاقے جنڈالہ جا پہنچے جہاں سکول کے بچوں اساتذہ اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے ہمارا استقبال کیا تقریب میں میرپور سے معروف بزرگ صحافی اللہ دتہ خاکسار اور بیرسٹر نذیر انگلینڈ بھی موجود تھے سکول کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغموں ،ٹیبلو اور مزحیہ خاکوں سے حاضرین کو محظوض کیا جو یقیناْ ان کی فی میل اساتذہ کی محنت کا ثمر تھا بچوں کی ذہانت اور کارکردگی اس بات کی غماض تھی کہ واقعی ذہانت کسی کی میراث نہیں ،اس موقع پر نور حسین نے سکول کا درجہ ہائی کلاسیز تک لے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال سے چھٹی کی کلاس بھی شروع کی جائے گی انھوں نے اہلیان علاقہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی ملک مہربان علی نے نور حسین کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس دور افتادہ علاقہ میں کئی اایکڑ اراضی خرید کر دیگر لوگوں کی طرح فارم ہاوس بنانے کے بجائے تعلیم کے فروغ خصوصاْ غریب بچوں کی تعلیم کے لئے اپنی جائیداد اور وسائل وقف کر کے جو عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے بہت کم لوگوں کے حصہ میں یہ اعزاز آتا ہے اس طرح کے اور بھی صاحب ِ ثروت لوگ خصوصاْ تعلیم کے شعبہ میں آگے آئیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ملک مہربان علی نے اعلیٰ کارکردگی اور نتائج کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور اساتذہ میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں خوبصورت اور یادگار تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر میں یہ سوچ رہا تھا کہ نور حسین عمر کے اس حصہ میں جب وہ ستر کی دھائی کو کراس کر رہے ہیں مالی آسودگی کو انجوائے کرنے کے بجائے خدمت خلق کے لئے سرگرداں ہیں اور تعلیم جیسے مشکل شعبے کی سرپرستی کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں یقیناْ اللہ تعالیٰ کی خصوصی لطف و کرم کے حامل ہیں جس نے انھیں دنیا کی دولت سے تو مالا مال کیا ہی ہے آخرت توشہ بھی ان کے نصیب میں لکھ د یا ہے جس کی جستجو ہر مسلمان کو ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی عنایت اور فضل و کرم کے دروازے واہ کرے۔ آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
یونس مجاز کے کالمز
-
تو نے تو فیق دی چلا آیا
پیر 5 ستمبر 2016
-
فراز کی کچھ یادیں کچھ باتیں
اتوار 28 اگست 2016
-
کہ اس اندھیر نگری کا کہیں تو انت ہو نا ہے!!!
منگل 17 مئی 2016
-
کچھ لمحے نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے نام !!
پیر 9 مئی 2016
-
مولوی نواز شریف سے لبرل نواز شریف تک !!!
اتوار 13 مارچ 2016
-
دہشت گردی کی نئی لہر اور اس کے مقاصد !!
پیر 8 فروری 2016
-
کیا نیو ورلڈ آرڈرکی تکمیل ہونے جارہی ہے!!
اتوار 10 جنوری 2016
-
وزیراعظم کا دورہِ امریکہ ،منظر پیش منظر !!
پیر 26 اکتوبر 2015
یونس مجاز کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.