آزاد کشمیر کے 107 سالہ شہری کو ڈی پورٹ نہ کیاجائے‘ مقبوضہ کشمیر کی عدالت نے بھارتی اور مقبوضہ حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:56

جموں (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ نے آزاد کشمیر کے 107 سالہ شہری کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دیا ہے جموں کشمیر ہائی کورٹ جموں کے جسٹس جے پی سنگھ نے اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے چیف سیکرٹری ‘ بھارت کے سیکرٹری وزارت امور داخلہ‘ سیکرٹری امور داخلہ کشمیر ‘ پونچھ اور راجوری کے ڈپٹی کمشنرز اور راجوری پونچھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں عدالت نے حکم دیا ہے کہ 107 سالہ نواب الدین کو تاحکم ثانی آزا د کشمیر ڈی پورٹ نہ کیا جائے اور اسے راجوری ضلع کی تحصیل بدھل کے راج نگر گاؤں میں رہنے کی اجازت دی جائے یاد رہے کہ نواب الدین 1965ء کو ہجرت کر کے آزاد کشمیر چلے گئے اب 40 سال کے بعد وہ پرمٹ پر جموں واپس پہنچے اور عدالت سے واپس نہ جانے کی درخواست دائر کر دی نواب الدین کے تمام اہل خانہ راجوری میں ہیں-