ساہیوال پولیس کی کارروائی،کئی گینگ گرفتار ،اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 5 دسمبر 2007 15:39

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 05 دسمبر2007 ) ضلع ساہیوال کی پولیس نے بجلی کی تاروں کی چوری، ڈاکہ، منشیات فروشوں اور مویشی چوروں کے بارہ گروہوں کا صفایا کردیا اور ان گروہوں کے قبضہ سے اڑھائی کروڑ روپے کامسروقہ مال برآمد کرلیا، پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ان گروہوں کے سرغنہ غلام رسول رحمانی، محمد شریف، غلام عباس، صابر شاہ، شہباز،اعجاز،بادشاہ خان، ارشادباؤ،عاشق مردانہ، ذوالفقار احمی اورٹونی کو گرفتار کرلیا اوران کے 32ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے 13کلوچرس،7کلوافیون،785بوتلیں شراب،8موٹرسائیکل،30بھینسیں،گائے، تین کاریں، زیورات، نقدی اور دیگرسامان بھی برآمد کرلیا ہے،28ریوالور، 23بندوقیں، رائفلیں،81پسٹل،10کاربین اوردوسرا آتش گیرمادہ بھی برآمد کرلیا اور پولیس نے 108مقدمات درج کرلئے پولیس نے ان گروہوں سے بجلی کے ٹرانسفارمر اور 16لاکھ روپے کی تاریں بھی برآمد کرلیں ۔