میانوالی---جنوبی اور شمالی پنجاب کے سینکڑوں اضلاع بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث تاریکی میں ڈوبے رہے

جمعرات 1 جنوری 2009 12:35

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) جنوبی اور شمالی پنجاب کے سینکڑوں اضلاع بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کے باعث تاریکی میں ڈوبے رہے-عوام کو شدید مشکلات کا سامنا-واپڈا اور پیپکو کے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد نے منگل کی رات دس بجے سے رات دو بجے جبکہ بدھ کی صبح آٹھ بجے دوپہر دو بجے تک جنوی اور شمالی پنجاب کے اچانک سینکڑوں گرڈ اسٹیشنز بند کر دیئے جس کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی پنجاب تاریکی میں ڈوب گیا-عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں نے بجلی کی بندش اور شدید دھند کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے نزدیک ناکہ لگا کر سینکڑوں مسافر اور دیگر گاڑیوں کو لوٹ لیا- قومی اخبارات لیکر آنے والی گاڑی سے مسلح ڈاکوؤں نے اخبارات اور نقدی وغیرہ چھین لی جس کی وجہ سے قومی اخبارات کے ڈاک ایڈیشنز میانوالی بھکر اور دیگر علاقہ جات نہ پہنچے اور عوام اخبارات پڑھنے سے محروم رہے علاوہ ازیں بدترین بریک ڈاؤن کی وجہ سے مجالس وغیرہ کا نظام بھی درہم برہم ہوا اور عوام مجالس میں شرکت نہ کر سکے-عوام نے واپڈا اور پیپکو کے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد کے خلاف موثر احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے-

متعلقہ عنوان :