سرینگر ، جونریز جھڑپ کے دور ان ایک مجاہد شہید، فوجی اہلکار جہنم واصل، ایک نے خود کشی کرلی

ہفتہ 4 اپریل 2009 12:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل ۔2009ء) سرینگر کے علاقے کپوارہ میں ایک خونریز جھڑپ کے دوران ایک مجاہد شہید اور ایک فوجی اہلکار جہنم واصل ہوگیا جبکہ ایک بھارتی فوج کے اہلکار نے خود کشی کر لی ۔بھارتی فورسز کے دعویٰ کے مطابق اطلاع ملنے اہلکاروں نے کپوارہ کے زون ریشی جنگلات کا محاصرہ کر لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی 16جاٹ سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن کے دوران تلاشی کارروائی شروع کی تو پولیس کے بقول محاصرے میں پھنسے مجاہدین نے فوج پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جسکے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ شروع کر دی ۔

طرفین کے مابین 5گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں اب تک ایک مجاہد شہید اور ایک فوجی جہنم واصل ہوگیامجاہد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے دوسری جانب دومانہ جموں میں فوجی اہلکار نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دومانہ جموں میں قائم 9مدراس فوجی یونٹ میں تعینات کیرلہ کے فوجی اہلکارنے گذشتہ شام 10.15منٹ پر اپنے آپکو اپنے کوارٹر میں سیلنگ پھنکے سے لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مذکورہ فوجی اہلکارکی شناخت ایم رمیش کے طور ہوئی ہے ۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد خودکشی کرنے والے فوجی اہلکار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پوسٹ مارٹم کیلئے لیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 174RPCکے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ جبکہ فوج سے بھی اس سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ واضح رہے گذشتہ کئی برسوں میں ریاست میں تعینات فوجی ودیگر فورسز اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اگر چہ خودکشی کی ان وارداتوں کی روک تھام کیلئے مرکزی حکومت وفوجی حکام نے کئی اقدامات اٹھائے تھے لیکن اس کے باوجود فوج میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کے لئے ذہنی تناوزمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :