(ن) لیگ نے شیخ رشید کو شمولیت کی دعوت دیدی، ہو سکتا ہے کل چوہدری شجاعت کو بھی بلا لیں ،شریف برادران کو ملکہ برطانیہ سے زیادہ پروٹوکول مل رہا ہے، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 1200سیکیورٹی اہلکار مامورہیں، اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے، پنجاب حکومت میں 1200ارب کی کرپشن ہوئی ،این آر او کے ذریعے کرپشن سے لوٹ مار چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کرنل (ر) غلام سرور چیمہ کی رسم چہلم پر میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 15 دسمبر 2012 22:47
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ چھوٹے موٹے گروپس سونامی کاراستہ نہیں روک سکتے۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی سیکیورٹی پر1200سیکیورٹی گارڈزمامور ہیں اوران کی سیکیورٹی تو ملکہ الزبتھ سے بھی زیادہ ہے ایسے میں وہ غریب کی بات کیا کریں گے۔
عمران خان نے چیئرمین نیب کے حالیہ دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں 1200ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، این آر او کے ذریعے کرپشن سے حاصل کیے گئے پیسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہوگا کیونکہ قوم قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے، ہمارے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ فیصلہ اگر ان کے حق میں ہو تو اسے مان لیا جاتا ہے ورنہ کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ جنرل الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ اس ملک کے حکمران اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں جنہیں آزاد عدلیہ ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔انھوں نے کہا کہ اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، ان کی حفاظت کے لیے 1260پنجاب پولیس کے جوان تعینات ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.