علماء کرام کشمیر ی قوم کی درست سمت رہنمائی کارفریضہ سرانجام دیں ، وزیرسپورٹس کی جانب سے ٹکٹ پر بیہودہ الفاظ تحریر کرنے پرفوری گرفتار کرکے مذکورہ الفاظ ٹکٹ پراندراج کرنے کی تحقیقات کی جائے ، جموں کشمیر لبریشن لیگ سعودی عرب برانچ کے کنونیئر محمدرمضان بٹ کا بیان

ہفتہ 6 اپریل 2013 16:16

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6اپریل 2013ء ) جموں کشمیر لبریشن لیگ سعودی عرب برانچ کے کنونیئر محمدرمضان بٹ نے کہاہے کہ علماء کرام کشمیر ی قوم کی درست سمت رہنمائی کارفریضہ سرانجام دیں  وزیرسپورٹس کی جانب سے ٹکٹ پر بیہودہ الفاظ تحریر کرنے پرفوری گرفتار کرکے مذکورہ الفاظ ٹکٹ پراندراج کرنے کی تحقیقات کی جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں رمضان بٹ نے کہاکہ مذکورہ الفاظ کی تشریح کرکے اگرعوام کوبتائی گئی توعوام مذکورہ وزیر کوزندہ جلادیں گے  ملک وقوم کی بیٹیوں کو بیہودہ الفاظ تحریر کرکے ٹکٹ جاری کرناپیپلزپارٹی کی حکومت کی گندگی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے رمضان بٹ نے کہاکہ علماء کرام کواس جانب فوری توجہ دیناہوگی لیکن افسوس ہے کہ علماء کرام فروعی معاملات اورایک دوسرے کوکافرقراردینے کے بجائے معاشرے کے اندرفحاشی پھیلانے والے اورسرکاری سرپرستی میں غلیظ جملے لکھ کرخواتین  بچوں  نوجوانوں کوٹکٹ دینے والوں پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی  انہوں نے کہاکہ فحاشی  جنسی تسکین  ناچ گانا  کشمیری کلچر نہیں بلکہ یہ فحاشی ہے لبریشن لیگ مذکورہ اقدام اور Gumsyکے الفاظ تحریک کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اوراس کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔