پولیس یا دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کو ماروائے عدالت قتل عام کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی،شرجیل میمن ،پولیس اور رینجرز بہادری سے کام کررہی ہے، کراچی ٹارگٹڈ ایکشن کے بعد سینکڑوں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے،وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ
پیر 7 اپریل 2014 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پولیس یا دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کو ماروائے عدالت قتل عام کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی ہے۔ ہماری پولیس اور رینجرز اس شہر میں بہادری سے کام کررہی ہے اور انہوں نے کراچی ٹارگٹڈ ایکشن کے بعد سینکڑوں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے اور کئی پولیس مقابلوں میں نامی گرامی ٹارگٹ کلرز مارے گئے ہیں۔
وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں ایوزیشن لیڈر سید فیصل سبزواری کے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پر ایوان میں بیان دے رہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی گنہگار کا بھی ماروائے قتل نہیں ہونا چاہیے۔ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے جرائم پیشہ عناصر کے قتل کو ماروائے عدالے قتل نہیں کہا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس مقابلے لیاری سمیت پورے شہر میں ہوتے ہیں اور اگر کوئی پولیس پر گولی چلائے گا تو پولیس جواب میں ضرور اس پر گولی چلائے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوتے ہیں اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں بھی امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ ان اجلاسوں میں صوبے بھر اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس اور رینجرز اس شہر میں بہادری سے کام کررہی ہے اور انہوں نے کراچی ٹارگٹڈ ایکشن کے بعد سینکڑوں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا ہے اور کئی پولیس مقابلوں میں نامی گرامی ٹارگٹ کلرز مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کے نوجوانوں کو بھی ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور جب کوئی ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوتے ہیں تو انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.