مقبوضہ کشمیر ،ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی، بھارتی فوج نے پونچھ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

جمعرات 3 جولائی 2014 16:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پونچھ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مینڈھر میں بالونی کے مقام پر ایک پرتشدد فوجی کارروائی کے دورن شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ دریں اثناء سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں جے وی سی ہسپتال کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے غلام محی الدین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ کرگل میں اقبال بریج کے نزدیک موٹر سائیکل کے حادثے میں محمد حسین نامی شخص جاں بحق جبکہ فیروز احمد زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کرگل میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :