سرینگر، ترال میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کیخلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

پیر 7 جولائی 2014 16:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک حریت پسند نوجوان کے قتل کیخلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق علاقے میں تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔ علاقے میں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :