بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،مذکرات کا عمل ملتوی ہونا حکومت پاکستان کی کمزور کشمیر پالیسی کا نتیجہ ہے ،شمیم علی ملک

منگل 19 اگست 2014 16:45

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) سابق وزیر مسلم کانفرنس کی چیئر پرسن شمیم علی ملک نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے مذکرات کا عمل ملتوی ہونا حکومت پاکستان کی کمزور کشمیر پالیسی کا نتیجہ ہے ہندوستان مذاکرات کی آڑ میں وقت گزاری سے کام لے رہا ہے کشمیری قیادت کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آسکتا ہے مسئلہ کشمیر پر کشمیر کے عوام پہلے اور بنیادی فریق ہیں بھارت کی ہٹ دھری کی وجہ سے کشمیریوں نے بندوق اٹھائی مسلح جہد جہد شروع کی ہے جس کا آغاز نیلا بٹ سے ہوا آزادی کے بیس کیمپ آزاد کشمیر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا مسلم کانفرنس نے کشمیریوں کو سیاسی او عسکری سطح پر ہر قسم کی مدد فراہم کی ہے اس وقت بھی آل جموں کشمیر مسلم کا نفرنس تحریک آزادی کی پشت بان ہے نیلابٹ کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کشمیریوں کی ولولہ خیز رہنمائی کر رہے جس کی وجہ سے مسلم کانفرنس کشمیریون کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت ہے یوم نیلا بٹ منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے وادی نیلم سے بڑی تعداد میں مسلم کانفرنس کے رہنماہ اراکین یوم نیلا بٹ میں شریک ہوں گے اپنے اسلاف کی روایات کے مطابق یوم نیلابٹ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا مسلم کانفرنس کو توڑنے والے کشمیری قوم کے مجرم ہین ان کے لئے اب بھی وقت ہے وہ واپس آکر مسلم کانفرنس کو مضبوط کریں تاکہ کشمیری قوم آزادی کی منزل کیلئے جاندار جہد جہد کی جا سکے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا ان کی بقا اس ہی میں ہے کہ واپس آکر مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے کشمیریون کے آزادی کے ایجنڈے کیلئے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :