مسئلہ کشمیر کے صرف بنیادی فریق ہیں،بھارت

جمعرات 21 اگست 2014 23:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے صرف دوبنیادی فریق ہیں اور بات چیت بھی ان دوفریقوں کے درمیان ہوگی ۔پاکستان کو ماضی کے معاہدوں اور سیز فائر کا احترام کرنا چاہیے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر صرف دو ہی فریق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ بات چیت کو ہی بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ1972 میں شملہ سمجھوتہ کے تحت دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بات اضح کر دی تھی کہ مسئلہ کشمیر کے دو فریق ہیں اور دوفریقی مذاکرات ہی ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ1949 ء میں نواز شریف اور اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم واجپائی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا اور اس معاہدے میں بھارت پاکستان کو ماضی میں کئے گئے معاہدوں کا احترام کرنا ہوگا اور ان معاہدوں کی رو سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا جو معاہدہ کیا گیا تھا اس پر بھل عملدرآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔۔