جھڈو، پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو تمام بحران سے نکال سکتی ہے ،رکن سندھ اسمبلی میر حیات تالپور

ہفتہ 23 اگست 2014 17:05

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو تمام بحران سے نکال سکتی ہے ، آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت تمام مسائل کو حل کرلے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ایم پی اے میر حاجی حیات تالپور نے جھڈو میں پیپلز پارٹی آفس پر صحافیوں سے کیا اس موقع پر ایڈوکیٹ وسیم قائم خانی ، اشرف نوحانی ، جھڈو سٹی صدر ممتاز کھوسہ ، سکندر کھوسہ ،امتیاز بدر تاجی ، وسیم یوسف ود یگر رہنماء بھی موجود تھے ، میر حاجی حیات تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے ہمیشہ عوام کے مسائل اور ملک میں خوشحالی پیپلز پارٹی کے دور میں ہی آئی ہے ، میر حاجی حیات تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے شہیدوں کی قربانیوں سے پیپلز پارٹی جمہوریت لاکر عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے ، میر حاجی حیات تالپور نے کہا کہ ضلع میر پور خاص اور بالخصوص تعلقہ ڈگری پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے پیپلز پارٹی کے خلاف بہت سی سازشیں ہوئی مگر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے زریعے سازشوں کامقابلہ کیا ہے ، جھڈو پیپلز پارٹی آفس پر عوامی مسائل کرتے ہوئے مختلف برادروں کی رنجشوں اور تکرار کے فیصلے کروائے ۔