حکومت آزاد کشمیر کی کوئٹہ میں آن لائن کے بیورو چیف کی ہلاکت کی مذمت ،

وفاقی حکومت سے قتل کے محرکات کو منظر عام پر لانے کیلئے آزاد،شفاف اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

جمعرات 28 اگست 2014 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) حکومت آزاد کشمیر نے کوئٹہ میں اُآن لائن کے بیورو چیف ارشاد مستوئی کی دہشت گرد ی کے حملے میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قتل کے محرکات کو منظر عام پر لانے کیلئے آزاد،شفاف اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن تشکیل دے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ،انتظامیہ اور مقننہ کے بعد صحافت چوتھا بڑا ستون ہے،انہیں مکمل آزادی اظہار حاصل ہونی چاہئے،آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات ونشریات باذل نقوی نےآن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ درد میں آزاد کشمیر حکومت برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے جہاں متاثرہ خاندان کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس میں حکومت آزاد کشمیر بھی برابر کی شریک ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لے اور اس سلسلے میں جوڈیشل انکوائری کرائی ہے۔