وزیراعظم پاکستان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، عوامی خوشحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، شیخ سراج منیر

ہفتہ 13 ستمبر 2014 18:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہا کہ کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات اور عوامی خو شحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،عوام کو نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل یقین و بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث وزیر اعظم نواز شریف کا متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میاں نواز شریف عوام دوست پالیسیوں پر گا مزن ہیں اور یہ وجہ ہے کہ وہ عوامی امنگوں کے مکمل ترجمان ہیں،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور انشاللہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ نون آزاد کشمیر میں کلین سویپ کرے گی اور برسر اقتدار آکر آزاد کشمیر میں قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر کے مملکت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن عوام با شعور ہیں وہ قادری اور عمران کی پاکستان کیخلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،کتنے افسوس کی بات ہے کہ پوری قوم اس وقت سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے اور عمران خان اور قادری قوم کے دکھ میں شریک ہونے کی بجائے اسلام آباد میں بے بنیاد دھرنا دئیے بیٹھے ہیں،پاکستان مسلم لیگ نون عوامی مینڈیٹ سے بر سر اقتدار آئی ہے اور قوم اپنے محبوب قائد نواز شریف پر مکمل بھروسہ کرتی ہے،چند سازشی عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں لیکن وقت ہر ایک کی سچائی و جھوٹ کو سامنے لے آتا ہے ،تاریخ شاہد ہے کہ جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے کبھی جھوٹ و منافقت نہیں جیت سکتے،نواز شریف ایک سچ اور حق کا نام ہے ،پا کستان مسلم لیگ نون مملکت خداداد پاکستان میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہی ہے اور عوامی خوشحالی کے لیے اعلیٰ پیمانے پر کام کر رہی ہے،مخا لفین اور وطن دشمن عناصر کو پاکستان کی تعمیر ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

متعلقہ عنوان :