پیپلز پارٹی نے سیلاب کی تباہ کاریوں کیلئے پنجاب ، کشمیر ، خیبرپختونخوا کیلئے تیس کروڑ کا عطیہ دیکر سیاسی جماعتوں کیلئے مثال قائم کی، شوکت جاوید میر

جمعہ 19 ستمبر 2014 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ عوام سے اخوت ،خلوص ،وفا کے رشتوں کو جس جرات مندی اور بہادری سے نبھایا وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کے خون کی لکیر پر چل کر ہی قائم رکھے جا سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے سیلاب کی تباہ کاریوں کیلئے پنجاب ،کشمیر ،خیبر پختونخواہ کے عوام کیلئے تیس کروڑ روپے کا عطیہ دیکر ساری سیاسی جماعتوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کر دی ہے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ اپنے آفس چیمبر میں پارٹی ،پی ایس ایف ،پی وائی اوکے عہدیداروں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جو انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے دھرنوں پر کروڑوں روپے تو روزانہ خرچ کرتے ہیں لیکن بہادر افواج پاکستان کی طرف سے وزیرستان میں دہشت گردوں ،انتہا پسندوں اور ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے ہونے والی کامیابیوں کے لیئے 6لاکھ سے زائد قربانیاں پیش کرنے کے علاوہ غیور پاکستانیوں سمیت آزاد،مقبوضہ کشمیر میں جان و مال سمیت سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جانے والے انسانوں کے لیئے انقلاب اور آزادی لانے والے تو ہمدردی تو کر نہیں سکے اظہار یکجہتی کی ان سے توقع مجزوب کی بڑ اوردیوانے کاخواب ہی ہو سکتی ہے اللہ نے انہیں امداد کی توفیق دی ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے شہید نانا اور شہید ماں کی طرح جو بہادری دکھائی وہ کنٹینرز میں ایئر کنڈیشن لگا کر سیون سٹار ہوٹلوں سے کھانے لا کر میڈیا کے ذریعے گیلری پلے کرنے والوں کی خود ساختہ بہادر ی کے دعوؤں پر چپیڑ ہے ۔

(جاری ہے)

شوکت جاوید نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی تجویز پر آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں کا دو بار دورہ کرکے بھارتی بنیاد پرست اور انتہا پسند جماعت کے وزیراعظم نریندر مودی کی امدادی درخواست کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر دنیا بھر کے سامنے ان کی مکاری ،عیاری ،کشمیر دشمنی کو کے چہرے سے خول اتار دیا مقبوضہ کشمیر میں اربوں روپے کے نقصانات ،انسانی جانوں کا ضیاع ،لاپتہ افراد اور املاک کی تباہی پر بھارتی حکومت کی انسانیت دشمنی نے اس کا سارا بھانڈہ توڑ دیا ہے انہوں نے کہاکہ سیز فائر لائن کو اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں تین ماہ کی مدت تک کھول دیا جائے اور کشمیریوں کو بلا روک ٹوک آنے جانے کی اجازت دی جائے جبکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ،کشمیر کونسل کے ممبران ،قومی اسمبلی میں قائم کشمیر کمیٹی کے ممبران پر مشتمل پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کے تباہ حال شہروں میں جانے کے لیئے اجازت دینے کے لیئے عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور سمیت ساری اعلیٰ قیادت آزادکشمیر کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد ،وادی لیپہ ،وادی نیلم کا دورہ کر کے ایک بار پھر اپنی دلی محبت اور کشمیر دوستی کا عملی مظاہرہ کریں گے دریں اثناء آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رواں اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ جس قومی سوچ اور جمہوری کلچر سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے معزز ایوان نے پاکستان کی قومی اسمبلی ،سینٹ ،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیئے سیاسی نظریاتی اختلافات کے باوجود برداشت اور عزت و وقار کی جو ریت قائم کی وہ ان کے لیئے بھی باعث تقلید بن چکی ہے اور آزادکشمیر کے باوقار ،پرامن جمہوری معاشرے کی دنیا بھر میں مثال پیش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے سابقہ اسمبلی میں چار حکومتوں کی تبدیلی ،ہارس ٹریڈنگ ،ضمیر فروشی کے بد نما دھبے اس سے صاف ہو چکے ہیں جس کا کریڈٹ آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حید ر،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے علاوہ جملہ سیاسی جماعتوں اور قومی اکابرین کو جاتا ہے جنہوں نے سنجیدگی ،بالغ نظری ،دو اندیشی کا مظاہرہ کیا ایک دوسرے کے ساتھ ذاتیات پر نہیں آئے اور نہ ہی دست و گریباں ہوئے اور نہ ہی پگڑیا ں اچھالی جو آنے والی نسلوں اورسیاسی برادری کے لیئے حوصلہ افزا ہے شوکت جاوید نے کہا کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے لیئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق رائے ہے جس سے گڈ گورننس اور عوامی بھلائی کے ساتھ ساتھ قومی معزز ایوان مقبوضہ کشمیر کی آزادی ،بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے گا پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تقسیم شدہ قوم کو قومی پرچم کے نیچے اکھٹا کر دیاہے۔