پاکستان وہندوستان کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے ریلیف سرگرمیوں کے لےئے کھول دیں،ذوالفقار عباسی

پیر 22 ستمبر 2014 16:31

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) جموں کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جائنٹ صدرزوالفقار عباسی،نائب صدر محمود ڈار اور اعجاز احمد میر نے کہا ہے کہ پاکستان وہندوستان کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر فلفور لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے ریلیف سرگرمیوں کے لےئے کھول دیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جموں کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جائنٹ صدرزوالفقار عباسی،نائب صدر محمود ڈار اور اعجاز احمد میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان و ہندوستان کی حکومتیں مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلف فراہمی کے لےئے لائن آ ف کنٹرول چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کو ریلف سرگرمیوں کے لےئے کھول دیں تاکہ سیلاب متاثرہ عوام کی مدد کی جا سکے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے مقبوضہ وادی میں سینکڑوں افراد جا ں بحق،ہزاروں گھر تباہ اور سینکڑوں کے حساب سے لوگ غائب ہیں اور گذشتہ دو ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوان کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرہ عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان ریلف سرگرمیوں کے لےئے لائن آف کنٹرول کو کھول دیں تو جائنٹ چیمبر آف کامرس وافر مقدار میں مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلف فراہم کرے گی اس حوالہ سے اندرون و بیرون ممالک کے مخیر حضرات کی کثیر تعداد نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے زوالفقار عباسی نے مذید کہا کہ اس سلسلہ میں ہم نے وزیر اعظم پاکستان، وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ فلفور لائین آف کنٹرول کو کھولنے کے لےئے ہندوستان سے بات چیت کریں تاکہ جلد از جلد ریلف اوپریشن شروع کیا جا سکے۔