راولاکوٹ،صدر آزاد کشمیر نے جنیوا میں مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اپنا کر کشمیریوں کی صحیح ترجمانی کی ، سردار محمد رحیم خان

ہفتہ 27 ستمبر 2014 16:23

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک ممتاز رہنما سردار محمد رحیم خان نے کہا ہے کہ صدر آزادکشمیر نے جنیوا میں مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اپنا کر کشمیریوں کی صحیح ترجمانی کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اب مسئلہ کشمیر کو اچھی طرح سمجھا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزادکشمیر نے ضلع پونچھ میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں وہیں ضلع پونچھ کے عوام کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے پونچھ میں میڈیکل کالج اور ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا۔

اس لیے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آزادجموں وکشمیر اب کشمیر کی آزادی کے لیے سفارتی سطح پر اندرون اور بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونیو الے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت آزادکشمیر ایک منصوبہ بندی کے تحت عمل پیرا ہے،۔ متاثرین کو مالی معاونت کیلئے عملی کوششیں کی جا رہی ہیں۔