پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ، بھارتی میڈیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 22:13

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ..

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید گولہ باری اور ہلاکتوں کے بعد حالات معمول پر لانے اور مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کے امکانات پھر روشن ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس اسلام پباد طلب کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سی راگھون کے ساتھ معاملات پر تبادلہ خیال کرسکیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آر پار سفارتی چینلوں نے اچانک سرگرم ہونا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط خان اور حریت لیڈروں کی بات چیت پر بھارت نے شدید رخ اختیار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کی پچیس تاریخ کو منعقد ہوین والی خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت میں شامل ہونے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے بھارتی خارجہ سیکرٹری کا دورہ اسلام آباد ممکن نہ ہوسکا جب کہ دوسری جانب گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے جموں میں ارنیا سیکٹر سمیت ایک درجن کے قریب سینکڑوں آر پار فوجیوں نے ایک دوسرے پر شدید گولے برسائے جس دوران درجنوں گولے شہری آبادیوں میں گر گئے جس کے نتیجے میں آر پار تقریباً پچیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ گولہ باری کے حوالے سے دونوں جانب کے لیڈروں نے بھی ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کئے ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں جانب کے سفارتی اور دیگر چینلوں نے اچانک سرگرم ہونا شروع کردیا ہے جس میں کئی میڈیا اداروں سے وابستہ گروپ بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :