کشمیر ی عوام حقیقی یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے پاکستان کا حصہ بننے پر منائینگے،خواجہ عاطف بشیر

جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام حقیقی یوم آزادی اس دن منائیں گے جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ،انشاء اللہ اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا ،اور ہندوستان کو ذلیل و رسوا ہو کر کشمیر سے اپنا جابرانہ تسلط ختم کر نا پڑے گا ،کشمیری قوم بھارت سے آزادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،آزادی کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،لندن میں کشمیر ملین مارچ تحریک آزادی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ،پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا فرض پورا کرے ،مسئلہ کشمیر حل نہ ہو اتو نیو کلیئر ایشیاء میں کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے اور عالمی امن دباؤ پر لگا رہے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

67ویں یوم تاسیس کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا ،یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 24اکتوبر آزاد کشمیر کی تاریخ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے جب اس خطہ کے عوام نے اپنے زور بازو پر ڈوگرہ استبداء سے آزادی حاصل کی ،مجاہدین کو اگر روکانہ جا تا تو سارا کشمیر آزاد ہو چکا ہو تا ،24اکتوبر کو مجاہدین نے بے سروسامانی کے عالم میں مادر وطن کی آزادی کی بنیاد رکھی لیکن ڈوگرہ نے 27اکتوبر کو بھارتی افواج کشمیر میں اتاریں اور بھارتی افواج کو مجاہدین کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت مسئلہ کشمیر اقوام میں لے گیا ،اور 68برسوں سے اس نے مسئلہ کشمیر کو لٹکا رکھا ہے لیکن ہم ہندوستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکے گا ،کشمری 1ہزار سال تک اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھیں گے کشمیر کو غلام بنانے کی پاداش میں بھارت خود حصے نجرے کروا بیٹھے گا، خواجہ عاطف بشیرکا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ بھارت سے آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان تک کشمیری قوم جدوجہد آزادی جاری رکھے گی اور منزل مقصود کے حصول تک اس جدوجہد میں کوئی لغزش نہیں آئیگا ۔