بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں تاخیر اور روایتی ہٹ دھرمی سے خطہ کا امن داؤ پر لگ چکا ہے ، عبدالسلام بٹ

پیر 27 اکتوبر 2014 16:45

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی دوٹوک اور واضح حمایت کر کے مسئلہ کشمیر کو سر د خانے سے نکال کر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔ بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں تاخیر اور روایتی ہٹ دھرمی سے خطہ کا امن داؤ پر لگ چکا ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہارآزاد کشمیر کے وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے اپنے حلقہ انتخابات کے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کی منازل حاصل کریں گے۔ ملک کے دفاع سلامتی اورجمہوری اداروں سے استحکام کے لئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی نظریات ، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویثرن ، پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت عبدالسلام بٹ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے معصوم اور نہتے شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر آباد لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے۔ بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتااور نہ کشمیری بھار ت کے ظلم و ستم سے ڈرنے والے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو اب جان لینا چاہئے کہ کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت میں مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔