ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر کی آزادکشمیر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت

پیر 17 نومبر 2014 16:56

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے آزادکشمیر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 2000 میگا واٹ بجلی پیداوار دینے والی ریاست کی 300 میگا واٹ کی ضرورت پوری کی جا کر آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قراردیاجائے او ر رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)