مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا،بجلی گھر کو بند کردیا گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 16:49

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں بھارت کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں آگ لگی گئی تاہم وہاں موجودعملہ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگیا،آتشزدگی کے باعث پاور پراجیکٹ کو شدید نقصان پہنچنے پر بند کردیا گیا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بارہ مولہ کے اوڑی ٹو ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی تاہم وہاں موجود اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کاروائیوں کیلئے مرکزی پاور اسٹیشن تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ اسکا راستہ زیر زمین سرنگ کے ذریعے جاتا ہے۔ریلیف آپریشن شروع کرنے کیلئے گیس ماسک کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاور پراجیکٹ مین تعینات ایک سینئر انجینئر نے بتایا ہے کہ آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی واقعے کے بعد پاور اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد پاور اسٹیشن سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھائی دیے ہیں اور فائر ٹینڈرز متاثرہ جگہ داخل نہیں ہوسکیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رواں سال 4 کو جولائی کو دریائے جہلم پر بنائے گئے240 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔