آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، لبریشن فرنٹ کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

پیر 8 دسمبر 2014 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کیخلاف جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال‘ واپڈا میپکو آزاد کشمیر کی پانی سے پیدا ہونے والی بجلی خود کشمیریوں کیلئے نایاب کردی ہے لوڈشیڈنگ 20 سے 22 گھنٹے کی جارہی ہے جوکہ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد کشمیر خواجہ سیف الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے مگر وہ بھی پوری نہیں۔ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی لاہور اور سندھ تک استعمال کررہی ہے مگر آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں بجلی پوری نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے پوری ریاست میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور تمام گریڈ سٹیشنوں کا گھیراؤ کریں گے جس کی تمامتر ذمہ داری واپڈا اور میپکو پر عائد ہوگی۔