پاکستان پیپلز پارٹی پیپے ناڑ تڑارکھل کے رہنماء کی پشاور سکول دہشت گردی کی مذمت

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:38

ہجیرہ((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی پیپے ناڑ تڑارکھل کے رہنماء سردار کاظم خان نے آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ پشاور سکول میں دہشت گردی کا واقع افسوس ناک اور دہشت گردوں کی طرف سے بزدلانہ عمل ہے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہو اہے دہشت گر دوں کو نشان عبرت بنا یا جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حو صلے پست نہیں کر سکتے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں پر حملہ انسا نیت پر حملہ ہے حکومت ذمہ داروں کو عبر ت ناک سزا دے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیا ر کرنا ہو گاپوری قوم اس درد ناک واقع کی پر زور مذمت کرتی ہے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے انہوں نے مذید کہاکہ معصوموں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے دہشت گردوں کا ہر محاز اور ہر جگہ پیچھا کریں گے دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ میں ملوث گرو ،افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے