نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار آزاد کشمیر پھیلایا جائے ‘بلاو ل اور زرداری ہاؤس میں آزاد کشمیر کی سر کاری گاڑیاں ملازمین لوٹے ہوئے اربوں روپے آزاد کشمیر کے عوام کے حوالے کئے جائیں ‘میرا روز اول سے بار بار مطالبہ رہا ہے کہ عسکری دہشت گردی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر میں میثاق جمہوریت کے ساتھ ساتھ سیاسی معاشی انتظامی اور سماجی دہشت گردی کے مقد مات فوجی عدالتوں کے دائرہ کار میں لائے جائیں

مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کاکارکنوں کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:47

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دائرہ کار آزاد کشمیر پھیلایا جائے بلاو ل اور زرداری ہاؤس میں آزاد کشمیر کی سر کاری گاڑیاں ملازمین لوٹے ہوئے اربوں روپے آزاد کشمیر کے عوام کے حوالے کئے جائیں میرا روز اول سے بار بار مطالبہ رہا ہے کہ عسکری دہشت گردی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر میں میثاق جمہوریت کے ساتھ ساتھ سیاسی معاشی انتظامی اور سماجی دہشت گردی کے مقد مات فوجی عدالتوں کے دائرہ کار میں لائیں جائیں ‘افواج پاکستان محب وطن وقتوں کی آخری امید ہیں ضمنی الیکشن میں سر کاری دخل اندازی ریاستی وسائل کا بے جا استعمال کی روک تھام الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن کمشنر بتائیں کہ حکومت تعاون نہیں کرتی سر کاری گاڑیوں کا استعمال اگر کسی طرح ہونا ہے تو اپنا استفیٰ لکھ کر دے دیں پنجاب ، سندھ حکومتوں کے نمائندے آزاد خطہ میں مداخلت اور خرید وفروخت کا سلسلہ بند کیا جائے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مقصد کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے مشکلات جا چکی ہیں تھوڑی بہت باقی ہیں احتساب کا عمل شروع ہونے پر بلاول ہاؤس پر بھی ڈاکہ ڈالنا ہوگا جہاں سے عوام کا لوٹا ہوا مال ملے گا مقبوضہ کشمیر میں جب مودی نے یلغار کی تو باغیرت کشمیر یوں نے صرف دوسیٹوں پر کامیاب ہونے دیا باقی تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں میرپور کی عوام ہمت رکھتے ہوئے غیر ریاستی جماعتوں کے یلغار کو روک کر عبدالقیوم قمر کو ووٹ دیں ضمنی الیکشن لڑ نے والے اپنے چہروں کو بھی دیکھیں اور مسلم کانفرنس کے امیدوار کے چہرے کو بھی دیکھ لیں عسکری دہشت گردی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر میں میثاق جمہوریت کے تحت ہونے والی معاشی ، سیاسی، انتظامی اور سماجی دہشت گردی کو ختم کئے بغیر تعمیر وترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر کی جانب سے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یاسین خان، سابق ممبر کشمیر کونسل صغیر چغتائی ، مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف ،حاجی ذوالفقار علی خان، محمد اسلم بٹ، شبیر چیچی، عبدالعزیز،شکور احمد مغل، غلام مصطفی، عبدالقیوم مغل، محمد اکرم، نجم الثاقب، تنویر احمد، مطلوب مغل، کشور عزیز، محمد عزیز، شعیب میر، جمیل احمد مغل،سمیت سیکڑوں کارکنان موجود تھے اس موقع پرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسترد شدہ لوگوں کا حملہ برداشت کر نے کیلئے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو سامنے رکھنا ہوگا جنہوں نے ووٹ کی طاقت سے بھارت کا منہ پھیر دیا ایک امیدوار بر طانیہ کے سوا کہیں نہیں ٹھرتا جبکہ دوسرا دن رات کمرے میں سویا رہتا ہے جبکہ تیسرے کو یہ ہوش ہی نہیں کہ وہ کہاں پر ہے اور کیا کر رہا ہے غیر ریاستی جماعتیں بالخصوص پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وسائل کوبے دردی سے لوٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر اگر الیکشن کو کامیاب نہیں کر سکتے تو میڈیا اور عوام کے سامنے کھل کر بتائیں کہ وہ الیکشن نہیں کروا سکتے تاکہ وہ شرمندگی اور بد نامی سے بچ سکیں کارکنان مسلم کانفرنس اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر کی کامیابی کیلئے گلی گلی کوچے کوچے جماعت کا پیغام پہنچانے کیلئے کردارادا کریں ۔