ڈالر او رپاؤنڈ سے ووٹ خریدے جا سکتے ہیں ،لوگوں کے دل نہیں ،چوہدری محمد اشرف

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن میں حساب بر ابر کرونگا ،میرپور کے حقوق پر کوئی کمپرو مائز نہیں کر سکتا ، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں ،لوگوں کے مسائل حل کر کے دل جیتنا ہے،شہریوں کیساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کرینگے ، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعرات 2 اپریل 2015 17:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ ڈالر او رپاؤنڈ سے ووٹ خریدے جا سکتے ہیں لوگوں کے دل نہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن میں حساب بر ابر کرونگا میرپور کے حقوق پر کوئی کمپرو مائز نہیں کر سکتا جو عوام سے وعدے کیے ہیں پورے کیے جائینگے ۔

ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کے مسائل حل کر کے دل جیتنا ہیں میرپور کے شہریوں کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے لوگوں کا میں مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت میں ووٹ دیئے ہار جیت الیکشن میں ہوتی رہتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈالر پاؤنڈ سے ووٹ تو خریدے جا سکتے ہیں لیکن غیور شہریوں کے دل نہیں خرید سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2016کے الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے ہی لڑونگا ۔مرکزی قیادت کے قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور دیگر مرکزی راہنما ؤں کا جنہوں نے الیکشن کمپین میں بھرپور تعاون کیا اور اعتماد کا اظہار کیا ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے امیدوار کو پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کر کے جمہوریت کے فروغ اور خطہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اچھا پیغام دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام اطمینان رکھیں آئندہ الیکشن کے لیے وہ تیار رہیں ۔2016کے الیکشن میں فتح ہماری ہو گی انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوا میرے دل میں ہے میری خواہش ہے کہ اپنے شہر کے لوگوں کے مسائل حل کر وں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیے او رجنہوں نے نہیں دیئے ہیں سب کے مسائل بلا تخصیص حل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے ابھی ایک سال اور چار ماہ بقایا ہیں اس ٹائم میں لوگوں کے کام ضرور حل کروائیں گے۔

چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بحیثیت پارٹی صدر الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کو فیئر اینڈ فری بنانے کا سہرا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے میرپور انتظامیہ نے بھی پولنگ کے دوران اپنا مثبت کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان اب آئندہ الیکشن تک نظر نہیں آئے گا وہ اسلام آباد اور بیرون ممالک کے دوروں پر ہی سفر کرتا رہے گا مسائل انشاء اللہ ہم ہی حل کرینگے ۔