آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا ‘محکمہ موسمیات

سندھ ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ‘ رپورٹ

منگل 21 اپریل 2015 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی اور کپاس کی کاشت والے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش دیرمیں اٹھارہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزتربت اورشہید بینظیر آباد ملک کے گرم ترین علاقے رہے۔ جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پولن کی تعداد ایک ہزار43فی مکعب میٹرریکارڈ کی گئی ۔