راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت

پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیم نو، اوور سیز پیپلز پارٹی کے کنونشن کے انعقاد بارے سفارشات مرتب کی گئیں

پیر 11 مئی 2015 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری کی ہدایت پر ایک اہم اجلاس یہاں زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کی۔اجلاس میں صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان،سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین،وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی،سینئر مشیر حکومت چوہدری محمد ریاض، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم اصغر کائرہ نے شرکت کی۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید جو کہ اس کمیٹی کے ممبر ہیں اپنی صحت کی خرابی کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے البتہ وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان نے اُن کی نمائندگی کی جبکہ زرداری ہاؤس کے انچارج رضوان قریشی بطور خاص اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس تین گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی اورسیز کی تنظیم نو اور اورسیز پیپلزپارٹی کے کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے سفارشات مرتب کیں جس کی رپورٹ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو پیش کردی گئی ہے غالب امکان ہے کہ اگلے دو روز شرکاء کے اجلاس کی ملاقات آصف علی زرداری سے ہوگی شرکاء اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ نلتر کو ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے فلپائن،ناروے کے سفیروں اور ملائیشیا ،انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات حادثاتی موت پر ان ممالک کی حکومتوں ،عوام اور اہل خانہ اظہا رتعزیت کیا اور پاکستانی پائلٹوں کی شہادت کو عظیم نقصان قراردیا پاک فوج کے جوان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ ،ہالینڈ کے سفیروں سمیت 13زخمیوں کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطانیہ میں اپنی ماسٹر ز کی تعلیم مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی والدہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی روایت برقراررکھتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

شرکا اجلاس نے برطانیہ کے حالیہ عام انتخابات میں ہاؤس آف کامنز کے نومنتخب اراکین کی کامیابی پر انھیں مبارک باددی بالخصوص پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کو دلی مبارک باد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔