پاکستان آئندہ چند سالوں میں معاشی ،اقتصادی حوالے سے ایشیاء کا ٹائیگر بن جائیگا ‘وزیراعظم نواز شریف نے چائنہ سے اربوں روپے ڈالر کے اقتصادی منصوبوں کا معاہدہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے

مسلم لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر ومعروف قانو ن دان شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 17 مئی 2015 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) مسلم لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر ومعروف قانو ن دان شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند سالوں میں معاشی ،اقتصادی حوالے سے ایشیاء کا ٹائیگر بن جائیگا وزیراعظم میاں نواز شریف نے چائنہ سے اربوں روپے ڈالر کے اقتصادی منصوبوں کا معاہدہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پاکستان ریلوے 30سال بعد دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے جس کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اور وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق کو جاتا ہے جنہوں نے صرف دو سال کی انتھک محنت سے عوام کا اعتماد ریلوے پر بحال کیا ہے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہے آئندہ آزادکشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکیلے الیکشن میں حصہ لے گی کسی جماعت سے سیاسی اتحاد نہیں ہو گا آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اداروں میں کرپشن اور من پسند افراد کو تعینات کیا جا رہا ہے ضلع میرپو ر سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے سوئی گیس ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور صاف پینے کا پانی ،سیوریج سسٹم جیسے بنیادی مسائل درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم سے تا حال شہری مستفید نہیں ہو سکے ۔

شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تعمیر وترقی میاں نواز شریف کی پالیسیوں کے مطابق ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی اور عوامی حقوق غصب کرنے اور اس کا استحصال کرنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا ۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرپور کے وسائل میرپور پر خرچ ہونگے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیے جائے گا ۔