پاکستان سے والہانہ لگاؤ کا اظہار، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے

جمعہ 22 مئی 2015 17:16

پاکستان سے والہانہ لگاؤ کا اظہار، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے پاکستان سے والہانہ لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت مخالف مظاہروں کے دوران ایک بار پھر پاکستان کے جھنڈے لہرائے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، ہندواڑہ، بانڈی پورہ، بیروہ، چاڈورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے۔ کئی مقامات پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ بڈگام قصبے میں بھارتی پولیس نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے نوجوانوں کے ایک مارچ پر دھاوا بول کر انہیں آگے بڑھنے سے روکا۔