آزاد کشمیر میں عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائینگے ، آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے حکومت فنڈز کی فراہمی جاری رکھے گی

وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 17:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے حکومت فنڈز کی فراہمی جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم نواز شریف کو ترقیاتی اور عوامی فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے حکومت فنڈز کی فراہمی جاری رکھے گی ۔