مقبوضہ کشمیر، دھماکہ میں پاکستانی قیدی جاں بحق، تین پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 20 جون 2015 17:49

مقبوضہ کشمیر، دھماکہ میں پاکستانی قیدی جاں بحق، تین پولیس اہلکار زخمی

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سوپور کے علاقے ہائی گام میں ہفتہ کو پولیس کی ایک گاڑی میں ہونیوالے دھماکے میں ایک پاکستانی قیدی جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پاکستانی قیدی وحید نور خان کو سوپور سے سینٹرل جیل سرینگر واپس منتقل کیا جا رہا تھا۔ پاکستان قیدی کی ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں سوپور لایا گیا تھا۔