محکمہ موسمیات نے گرمی میں لوڈشیڈنگ سے ستائے روزہ داروں کو (کل ) سے بارش کی نوید سنادی

رواں ہفتہ کے اختتام سے مزید مون سون بار شیں ہوں گی،اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اتوار سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،منگل سے جمعہ تک پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش ہوگی

ہفتہ 4 جولائی 2015 11:53

محکمہ موسمیات نے گرمی میں لوڈشیڈنگ سے ستائے روزہ داروں کو (کل ) سے بارش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے گرمی میں لوڈشیڈنگ سے ستائے روزہ داروں کو (کل ) اتوار کی شام سے بارش کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے اختتام سے ملک میں مزید مون سون بار شیں ہوں گی ۔اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اتوار کی رات/پیر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب ر ہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم خضدار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیرآباد 45، سبی، دالبندین، دادو، موہنجوداڑو 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔