موجودہ دور میں رشوت کے ریٹ میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے، شیخ عقیل الرحمن

ناقص پالیسیوں کے باعث محکمہ معدنیات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے، پسند وناپسند کی بنیاد پر پیسے لے کر لیزیں دی جاتی ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

پیر 6 جولائی 2015 17:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر و صدر کشمیر جیمز اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں رشوت کے ریٹ میں بے پناہ اضافہ کردیاگیا ہے ۔حکومت آزادکشمیر کا کوئی بھی محکمہ ایسا نہیں ہے جہاں رشوت کے بغیر کوئی کام ہوتا ہو۔ناقص پالیسیوں کے باعث محکمہ معدنیات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے۔

پسند وناپسند کی بنیاد پر پیسے لے کر لیزیں دی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت انوسٹمنٹ کرنے کا کہتی ہے جبکہ دوسری طرف لوگوں کے لیے لیز کے حصول میں مشکلات کھڑی کردیتی ہے۔سالوں کے حساب سے این او سی اور رشوت کے چکر میں میں ڈال دیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

جنگلات اہلکاروں کو اگررشوت دی جائے تو فوراً لیز کی این او سی جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر معدنیات نے اپنے عزیزوں کے نام کئی لیزیں جاری کی لیکن عام آدمی کی درخواستوں کو مسترد کرتے رہے ۔اس طر ح کا رویہ قابل مذمت ہے جیسے کسی بھی صور ت برداشت نہیں کیاجائے گا۔حکومت کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہیے اور اصلاح واحوال کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر جیمز اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کرکے جلد لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔اگر حکومت نے اپنی پالیسیاں جاری رکھی تو عید کے بعد احتجاجی دھرنا دینگے۔